data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شارلٹ: چیلسی نے 2025 فیفا کلب ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں پرتگالی ٹیم بینفیکا کو اضافی وقت میں 1-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ یہ میچ امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر شارلٹ کے بینک آف امریکہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق میچ کا پہلا ہاف 0-0 پر ختم ہوا، دونوں ٹیمیں سخت دفاعی کھیل پیش کرتی رہیں اور گول کے مواقع پیدا کرنے میں ناکام رہیں،چیلسی نے 64ویں منٹ میں ریکس جیمز کے شاندار گول کی بدولت 0-1 کی برتری حاصل کی۔ تاہم 85ویں منٹ میں اچانک آنے والی لائٹننگ اسٹورم کے باعث میچ روک دیا گیا اور یہ وقفہ دو گھنٹے جاری رہا۔

کھیل دوبارہ شروع ہونے کے بعد، بینفیکا نے 90+5 ویں منٹ میں انخل ڈی ماریا کے پینلٹی گول کی مدد سے میچ برابر کر دیا،اضافی وقت کے دوسرے ہی منٹ میں بینفیکا کے کھلاڑی جیانلوکا پریستیانی کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا، جس کے بعد چیلسی نے اپنی حکمت عملی میں تیزی لاتے ہوئے مسلسل حملے شروع کر دیے۔

108ویں منٹ میں کرسٹوفر اینکونکو نے ٹیم کی برتری بحال کی، 114ویں منٹ میں پیڈرو نیٹو نے اسکور کو 1-3 کر دیا ، 117ویں منٹ میں کیئرنن ڈیوزبری-ہال نے چوتھا اور آخری گول کر کے بینفیکا کی شکست پر مہر ثبت کر دی۔

چیلسی اب کوارٹر فائنل میں برازیل کی ٹیم پالمیراس سے مقابلہ کرے گا، جو لاطینی امریکہ کی ایک مضبوط اور تجربہ کار ٹیم سمجھی جاتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیلسی نے

پڑھیں:

5 گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم اپنے سے 5گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد آج ہم حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں۔یوم آزادی پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ ملک ایک مقصد کے لیے بنا تھا کہ یہاں اللہ کا قانون نافذ ہوگا، آئین کی سربلندی ہو گی اور ہم نے آزادی لی کہ ایوان بالادست ہو گا، عوام کی آواز سنی جائے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ یہ ملک اس لیے بنا تھا کہ یہاں عوام کی آواز کی قدر ہو گی، ہم عوام کی بہتری کے لیے کوشاں رہیں گے اور پاکستان کو بہتر سے بہترین بنایا جائے گا۔بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ہم اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد ایک حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں، بیرسٹر گوہر
  • معرکہ حق نیشنل جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ 17 اگست سے شروع ہوگی
  • 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں: بیرسٹر گوہر
  • دل دہلا دینے والی اموات؛ فائنل ڈیسٹینیشن فرنچائز کی نئی فلم کا اعلان کردیا گیا
  • بھارت کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کی ورلڈ کپ کی میزبانی خطرے میں
  • ویسٹ انڈیز سے شکست پر رضوان صفایاں دینے لگے
  • عالمی گیمز 2025: کوئسٹ محمد آصف کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا
  • ورلڈ ہیریٹیج سائٹ ٹیکسلا ، قلعہ روہتاس،ہرن مینار اور ہڑپہ کے تحفظ بحالی کے لیے اربوں کے فنڈز منظور
  • پاکستان کو 34 سال بعد ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز میں شکست، ’یہ کس کا ویژن ہے‘
  • کراچی، گورنر ہاؤس میں جشنِ آزادی کی شاندار آتشبازی، گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش