Jang News:
2025-10-04@23:32:20 GMT

لودھراں: تیزاب پھینکنے سے 1 شخص جاں بحق، ملزمہ گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT

لودھراں: تیزاب پھینکنے سے 1 شخص جاں بحق، ملزمہ گرفتار

—علامتی تصویر

لودھراں میں خاتون کی جانب سے ایک شخص پر تیزاب پھینکنےکا واقعہ پیش آیا ہے۔

لودھراں سے ترجمان سی سی ڈی کے مطابق  تیزاب پھینکنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

ترجمان سی سی ڈی نے بتایا ہے کہ ملزمہ نے 19 جون کو مقتول کو ملاقات کے بہانے گھر بلا کر اس پر تیزاب پھینک دیا تھا۔

ترجمان سی سی ڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتول عابد 25 جون کو برنس یونٹ ملتان میں دم توڑ گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی: جائیداد تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو ہتھوڑا مارکر قتل کردیا

کراچی:

لانڈھی میں جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو ہتھوڑا کے وار سے قتل کردیا۔

ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس نے بتایا کہ لانڈھی معین آباد فیوچر کالونی میں واقع گھر میں 3 اکتوبر کو جائیداد کے تنازع پر  بڑے بھائی اختر سید نے ہتھوڑے کا وار کرکے اپنے چھوٹے بھائی  40 سالہ وزیر خان ولد سید چراغ کو شدید زخمی کردیا تھا۔

متوفی جناح اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہوگیا، مقتول بے روز گار تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول کا بڑا بھائی ملزم اختر فرار ہے۔ پولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔ واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی راہنما فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع
  • کراچی، سمندر کے راستے شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ملزم گرفتار
  • اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، خاتون اور افغان نیشنل سمیت 7 ملزم گرفتار 
  • کراچی: جائیداد تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو ہتھوڑا مارکر قتل کردیا
  • سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع
  • کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • اے این ایف کی کارروائیاں، خاتون سمیت 9 ملزمان گرفتار، 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • کراچی، پیرآباد پولیس کی کارروائی، قتل و اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب خاتون ملزمہ گرفتار
  • عالمی صمود فلوٹیلا سے گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کیلئے اقدامات شروع
  • کراچی؛ دو مختلف مقامات سے انسانی دھڑ اور سر ملنے کے واقعے کا معمہ حل