ملک بھر میں بارشوں کے باعث حادثات میں 50 افراد جاں بحق،مزید بارشوں کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اسلام آباد،لاہور،پشاور(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں تین روز کے دوران بارشوں کے باعث حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی۔،محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج سے 5 جولائی تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی،پنجاب،سندھ اور خیبرپختونخوا میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نےآزاد کشمیراسلام آباد اور پوٹھوہار میں طوفانی بارش کی پیشگوئی کی ہے، لاہور سیالکوٹ، گوجرانوالہ، اٹک، چکوال،اورجہلم کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔
اس کے علاوہ پشاور،چارسدہ،نوشہرہ میں بھی موسلادھاربارش متوقع ہے،ہزارہ،ملاکنڈ سمیت بالائی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کی وارننگ جاری کردی گئی۔
وزیراعظم نےحکام کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی،چیئرمین این ڈی ایم اے نے ویڈیو پیغام میں کہا آنے والےدنوں میں سیلاب کا خدشہ ہے ،شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
ن لیگ ’ ووٹ کو عزت دو ‘ کے بیانیے پر قائم ہو جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں : شاہد خاقان عباسی
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی پیشگوئی
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔