خرید کے بعد ٹیسلا گاڑی خود اپنے نئے مالک کے گھر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ٹیسلا کار کی نئی سیلف ڈرائیونگ کی حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر ایلون مسک رد عمل دیے بنا نہیں رہ سکے۔ خرید کے بعد ٹیسلا گاڑی خود اپنے نئے مالک کے گھر پہنچ گئی جس کی حیران کن ویڈیو نے صارفین کی خاص توجہ حاصل کرلی۔
ٹیسلا ماڈل وائی (Tesla Model Y) نے دنیا کی پہلی خودکار گاڑی کی ترسیل مکمل کر لی ہے، ایک ایسی گاڑی جو خود چل کر اپنے نئے مالک تک پہنچی۔ سیلف ڈرائیونگ والی ٹیسلا ماڈل وائی کمپنی کے گیگافیکٹری آستن، ٹیکساس سے تقریباً 30 منٹ دور اپنے نئے مالک کے گھر تک گئی، جس نے ہائی ویز، ٹریفک سگنلز، اور شہر کی گلیوں کو مکمل طور پر خود ہی نیویگیٹ کیا۔
اس ویڈیو کو آن لائن وسیع پیمانے پر شیئر کیا گیا، جس میں ٹیسلا نے سب سے پہلے تین منٹ کا ٹائم لیپز ٹیزر جاری کیا، اور پھر ہفتے کو مکمل 30 منٹ کی ویڈیو شائع کی۔
ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ماڈل وائی گیگافیکٹری کے گیراج سے بغیر ڈرائیور کے روانہ ہوئی۔
پیچھے کی سیٹ سے فلمائی گئی ویڈیو میں گاڑی نے مہارت سے سڑکوں پر چلنا، موڑ لینا، رکنا، ریڈ لائٹس پر رکنا، اور ٹریفک حالات کو بغیر کسی انسانی مداخلت کے سنبھالتے ہوئے دکھایا گیا۔
سفر کے اختتام پر ٹیسلا مالک کی عمارت کے نیچے خود بخود پارک ہوئی۔
ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے یہ ویڈیو ایکس پر ایک لفظی کیپشن ”Kapow“ کے ساتھ دوبارہ پوسٹ کی۔
Kapow! ???? https://t.
— Elon Musk (@elonmusk) June 28, 2025
ٹیسلا کے ہیڈ آف اے آئی اور آٹو پائلٹ اشوک ایلسوامی نے تصدیق کی کہ گاڑی سفر کے دوران 115 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچی۔
ایلون مسک نے ایکس پر ردعمل میں لکھا کہ ٹیسلا ماڈل وائی کی پہلی مکمل خودکار ترسیل جو فیکٹری سے کسٹمر کے گھر تک پہنچی، جس میں ہائی ویز بھی شامل تھے، کل شیڈول سے ایک دن پہلے مکمل ہو گئی!!“
There were no people in the car at all and no remote operators in control at any point. FULLY autonomous!
To the best of our knowledge, this is the first fully autonomous drive with no people in the car or remotely operating the car on a public highway.
— Elon Musk (@elonmusk) June 27, 2025
ایک اور پوسٹ میں ایلون مسک نے لکھا کہ گاڑی میں بالکل بھی لوگ موجود نہیں تھے اور نہ ہی ٹیسلا کو کوئی آپریٹ کر رہا تھا۔ مکمل طور پر خودکار!“ انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری معلومات کے مطابق یہ پہلی مکمل خودکار ڈرائیو ہے جس میں نہ تو گاڑی میں کوئی شخص تھا اور نہ ہی کوئی دور سے کنٹرول کر رہا تھا۔
ٹیسلا سربراہ نے اس کامیابی پر ٹیسلا کی اے آئی ٹیم کو مبارک باد بھی پیش کی۔
Post Views: 2ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اپنے نئے مالک ایلون مسک ماڈل وائی کے گھر
پڑھیں:
دنیا حیران، ایلون مسک نے امیری کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا۔ وہ دنیا کے پہلے فرد بن گئے ہیں جن کے اثاثے 500 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئے۔
امریکی جریدے فوربز کے مطابق یکم اکتوبر کو ایلون مسک کی مجموعی دولت 500 ارب ڈالرز سے بڑھ گئی، جو بعد ازاں معمولی کمی کے بعد 499.1 ارب ڈالرز پر آ گئی۔
یہ ریکارڈ ان کی کمپنی ٹیسلا کے حصص میں اضافہ اور دیگر کمپنیوں کی قدر بڑھنے کے باعث قائم ہوا۔ صرف یکم اکتوبر کو ٹیسلا کے حصص کی قدر میں 3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے ایلون مسک کی دولت میں مزید 6 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔
ایلون مسک ٹیسلا کے 12.4 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی دولت کا بڑا حصہ اسی کمپنی سے جڑا ہوا ہے۔ رواں سال کے دوران ٹیسلا کے شیئرز میں اب تک 14 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔
اسپیس ایکس اور ان کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی ایکس اے آئی کی قدر میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جولائی میں ایکس اے آئی کی قدر 75 ارب ڈالرز جبکہ اسپیس ایکس کی قدر تقریباً 400 ارب ڈالرز تک جا پہنچی تھی۔
اس سے قبل دسمبر 2024 میں ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بنے تھے جن کی دولت 400 ارب ڈالرز تک پہنچی تھی۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ کچھ ماہ پہلے تک ان کے اثاثوں میں کمی دیکھنے میں آرہی تھی، مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فاصلہ اختیار کرنے اور کمپنیوں پر دوبارہ توجہ مرکوز کرنے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ چند روز قبل انہوں نے ٹیسلا کے ایک ارب ڈالرز مالیت کے حصص بھی خریدے، جس سے کمپنی کے مستقبل پر ان کا اعتماد ظاہر ہوا۔
فوربز بلین ائیر انڈیکس کے مطابق اس وقت ایلون مسک 499 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے سب سے امیر شخص ہیں۔ دوسرے نمبر پر اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن ہیں جن کے اثاثے 350.7 ارب ڈالرز ہیں، جبکہ تیسرے نمبر پر میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ ہیں جن کی دولت 245 ارب ڈالرز بتائی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر ایلون مسک کی دولت میں موجودہ رفتار سے اضافہ جاری رہا تو وہ 2027 تک دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر (ایک ہزار ارب ڈالرز کے مالک) بن سکتے ہیں۔