فلموں میں کمائی زیادہ ہے کرکٹ میں؟ بھارتی کرکٹر کے بیان نے سب کو حیران کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
بھارتی اسٹار کرکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے موسیقی اور فلم سیٹس پر مختصر کام کے بعد کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی لیگ اسپن بولر ورون چکرورتی نے حال ہی میں انڈیا کے کامیاب ترین بولر روی چندرن ایشون کے یوٹیوب چینل کے پروگرام (Kutti Stories With Ash) پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس میں کرکٹر نے بتایا کہ انہوں نے مختلف ملازمتوں کے مواقع آزمائے، جن میں چرچ کے کوائر میں گٹار بجانا اور شارٹ فلموں کی ڈائریکشن دینا شامل تھا، اسی سفر کے دوران انہیں کرکٹ سے لگاؤ کا بھی علم ہوا۔
بھارتی فرنچائز ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اسٹار کرکٹر ورون چکرورتی نے انکشاف کہ وہ کالج کے فوراً بعد ایک آرکیٹیکٹ (ماہر تعمیرات) کی فیلڈ سے وابستہ ہوگئے تھے، لیکن ایک سال بعد اس نوکری کو چھوڑ کر موسیقی کے لیے اپنی محبت کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی، لیکن جلد ہی ان میں اس جذبے کا خاتمہ ہو گیا۔ اس کے بعد انہوں نے دوبارہ ماہر تعمیرات کے شعبہ میں قدم رکھا اور اپنی ایک فرم کھولی، لیکن ایک خطرناک طوفان میں انہوں نے اپنی ساری جمع پونجی کھو دی۔
بھارتی اسٹار کرکٹر نے بتایا کہ انہوں نے تقریباً 14 ہزار روپے ماہانہ سے کام شروع کیا تھا، اور جب نوکری چھوڑی تو تنخواہ 18 ہزار روپے تک پہنچ چکی تھی۔
ورون چکرورتی نے پروگرام میں انکشاف کیا کہ انہوں نے پھر بطور فلم ڈائریکٹر کام کرنے کا فیصلہ کیا، کیونکہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ فلم سیٹس پر باقاعدگی سے جایا کرتے تھے۔ انہوں نے ایک فلم میں جونیئر آرٹسٹ کے طور پر بھی کام کیا، جہاں انہیں روزانہ 600 روپے ملتے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے کچھ دوست فلم انڈسٹری کا حصہ تھے، جس کی وجہ سے انہوں نے کئی فلموں کو دیکھنا شروع کیا اور ان کے ساتھ شوٹس پر جا کر یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔ بھارتی کرکٹر نے بتایا کہ انہوں نے ان سے بات کی اور معلوم ہوا کہ وہ ’جیوا‘ نام کی ایک فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں، جو کئی کرکٹ گراؤنڈز پر ہو رہی تھی۔
ورون چکورتی کا کہنا تھا کہ وہ اس جگہ معاون ڈائریکٹر بننے کی نیت سے گئے تھے، لیکن وہ نہیں ہو سکا۔ پھر ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ کرکٹ کھیلتے ہیں۔ تو کرکٹر نے کہا کہ صرف ٹینس بال کرکٹ کھیلتا ہوں۔ پھر انہیں فلم میں جونیئر آرٹسٹ کے طور پر کام کرنے کا موقع ملا جس کے انہیں روزانہ 600 روپے ملتے تھے۔
ورون نے ایک کرکٹر ہونے کے ناطے حیران کن طور پر اپنی تنخواہ میں 42 گنا فرق ظاہر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے 300 امریکی ڈالر ملتے ہیں (جو تقریباً 25,652.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہ انہوں نے نے بتایا کہ کرکٹر نے
پڑھیں:
پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا
فائل فوٹوپاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا۔
پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے غیر سنجیدہ اور حقائق مسخ کرنے والا بیان مسترد کرتا ہے، بھارتی وزارت خارجہ کا بیان حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی عادت کا ایک اور ثبوت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کے سخت خلاف ہے، بھارت ہر موقع پر جنگی جنون اور الزام تراشی کا سہارا لیتا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، کمانڈ اینڈ کنٹرول کا مکمل سویلین نظام موجود ہے، پاکستان نے ہمیشہ تحمل اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا ہے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کاوشیں دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہیں، بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد الزامات غیر ذمہ دارانہ اور ثبوت سے عاری ہیں، بھارت کا تیسرے ممالک کو بلاوجہ شامل کرنے کا اقدام سفارتی کمزوری کی علامت ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان ذمہ دار ملک کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے گا، بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا، کشیدگی کی ذمہ داری مکمل طور پر بھارتی قیادت پر عائد ہوگی۔