بااثر افراد کا ظلم؛ بکریاں کھیت میں چھوڑنے سے منع کرنے پر کلہاڑیوں سے شہری کا قتل
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ڈیرہ غازی خان میں بااثر افراد کے ظلم کی ایک اور سیاہ داستان سامنے آئی ہے، جس میں بکریاں کھیت میں چھوڑنے سے منع کرنے پر ظالموں نے کلہاڑیوں کے وار سے شہری کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق تونسہ شریف کے علاقے بستی سوکڑ میں معمولی تنازع نے خونی شکل اختیار کر لی، جب بااثر افراد نے ایک شہری کو صرف اس بات پر قتل کر دیا کہ اس نے اپنے کھیت میں بکریاں چھوڑنے سے منع کیا تھا۔
مقتول کی شناخت عبداللطیف کے نام سے ہوئی، جسے کلہاڑیوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کردیا گیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تونسہ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔
مقتول کے بھائی عبدالعزیز نے بتایا کہ اس کے بھائی کو بااثر افراد نے دانستہ طور پر قتل کیا اور یہ واقعہ کھیت میں بکریاں چھوڑنے سے منع کرنے پر پیش آیا۔ ان کے ساتھ ظلم ہوا ہے، اعلیٰ حکام ہمارے ساتھ انصاف کریں۔ انہوں نے کہا کہ صرف اپنی زمین اور فصل کو بچانے کی بات کرنا ان کے بھائی کی جان لے گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا اور ملزمان کو کسی صورت میں رعایت نہیں دی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چھوڑنے سے منع بااثر افراد کھیت میں
پڑھیں:
معرکہ حق کے دوران بہترین کارکردگی؛ پنجاب پولیس کے 5 افسروں کو کل تمغہ امتیاز دیا جائے گا
سٹی 42: پنجاب پولیس کے لئے بڑا اعزاز ، معرکہ حق کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے پر5 اعلیٰ افسروں کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا
تمغہ امتیاز کیلئےڈی آئی جی وقاص نذیر ،ڈی آئی جی کامران عادل،آر پی او بہاولپوررائےبابرسعید ، ڈی پی او بہاولپور حسن اقبال اورڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر بھی تمغہ امتیاز کیلئے نامزد ہیں
افسروں نے پاک فوج سے بہترین رابطہ کاری اور معاونت کی،آئی جی پنجاب کی جانب سے فہرست پر ہائی پاور کمیٹی نے افسران کو فائنل کیا
ولیس حکام نے بتایا کہ پانچوں افسران کل صدر پاکستان سے تمغہ امتیاز وصول کرینگے۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟