data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 دنیا کے ممتاز فٹبال اسٹار اور پرتگال کے لیجنڈری فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کو اپنا مستقل مسکن بنانے کا فیصلہ کرلیا، رونالڈو کا کہنا ہے کہ وہ بقیہ زندگی اسی سرزمین پر گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سعودی کلب النصر کی جانب سے جاری ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں رونالڈو نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نہایت پُرامن اور محفوظ ملک ہے، جہاں میں اور میرے اہلِ خانہ خود کو مکمل طور پر گھر جیسا محسوس کرتے ہیں۔

رونالڈو نے کہا کہ اُن کی زندگی کے فیصلوں میں اُن کے خاندان کا بھرپور تعاون ہمیشہ شامل رہا ہے اور سعودی عرب میں قیام کے دوران انہیں نہ صرف سکون ملا بلکہ خوشی بھی ملی، اسی لیے اب یہ ملک اُن کا مستقل گھر بننے جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں اسٹار فٹبالر کا کہنا تھا کہ وہ النصر کے ساتھ کسی بڑے اعزاز کے حصول کے لیے پُرعزم ہیں اور اسی مشن کو مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں امریکا میں جاری فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم وہ آرام اور تیاری کو ترجیح دیتے ہوئے اس میں شامل نہیں ہوئے۔

رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کو دنیا کی پانچ بڑی فٹبال لیگز میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ 2034 میں متوقع فیفا ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے یادگار اور شاندار ٹورنامنٹ ثابت ہوگا۔

اختتام پر پرتگالی اسٹار نے سعودی معاشرت اور عوامی محبت کی بھی بھرپور تعریف کی۔ ’’یہاں کے لوگ محبت، احترام اور خلوص سے بھرے ہوئے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ میں یہاں اپنی زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کر چکا ہوں،‘‘ انہوں نے کہا۔

واضح رہے کہ 40 سالہ رونالڈو نے 2022 کے اختتام پر مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ کر النصر کلب کا حصہ بنے تھے۔ اب انہوں نے اپنے موجودہ کلب کے ساتھ 2027 تک معاہدے میں توسیع کر دی ہے، جس کا باضابطہ اعلان گزشتہ ہفتے کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رونالڈو نے

پڑھیں:

سعودی وزارت صحت نے اقوام متحدہ کی ٹاسک فورس کا ایوارڈ جیت لیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت صحت نے مٹاپے اور غیر متعدی امراض سے نمنٹے کے حوالے سے جامع اور جدید پالییسوں کیلییاقوام متحدہ کی انٹرایجنسی ٹاسک فورس کا ایوارڈ 2025 ء جیت لیا۔ ایوارڈ عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کی غیرمتعددی امراض کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق انٹرایجنسی ٹاسک فورس کی جانب سے دیا گیا ہے۔ تقریب کا انعقاد نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر فرینڈز آف ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا گیا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: دریائے سندھ میں سیلابی ریلے کے نتیجے میں مکین سڑک کنارے عارضی خیموں میں زندگی بسر کررہے ہیں
  •  لندن پولیس نےفلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنےوالوں کو گرفتار کرلیا
  • سعودی ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ کا پاکستان میں اے آئی ہب قائم کرنے کا فیصلہ
  • ’گو ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ‘ کا پاکستان میں اے آئی ہب قائم کرنے کا فیصلہ
  • سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ سید عاصم منیر کی وجہ سے ممکن ہوا، طلال چودھری
  • سعودی وزارت صحت نے اقوام متحدہ کی ٹاسک فورس کا ایوارڈ جیت لیا
  • آئی فون کے شوق میں گردہ بیچنے والا نوجوان زندگی بھر کی مشکل میں مبتلا
  • خیروپور،میونسپل کمیٹی کا اجلاس ،بھینسوں کے باڑے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں دیہات کی زندگی شہروں سے زیادہ مہنگی ہوگئی
  • عدالت نے ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا