وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف آڈٹ رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خلاف مبینہ آڈٹ رپورٹ کو جعلی اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت کے خلاف تاحال کوئی باضابطہ آڈٹ رپورٹ جاری نہیں ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری منفی مہم بے بنیاد ہے، اور یہ سب جھوٹ پر مبنی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو نہ خود علم رکھتے ہیں، نہ سیکھنے کی زحمت کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی افواہیں درحقیقت لاعلمی کا مظہر ہیں۔
سوات واقعے پر بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دریائے سوات میں 10 افراد کی ہلاکت پر خیبر پختونخوا حکومت کی مجرمانہ غفلت سامنے آئی ہے۔ لاشوں پر سیاست کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، ہم نے ہمیشہ انسانیت کی بنیاد پر بات کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کی ایک لمبی فہرست ہے، جسے خود پی ٹی آئی کے لوگ منظر عام پر لا چکے ہیں، مگر سوات سانحے جیسے واقعات پر سیاست کرنا مسلم لیگ (ن) کی روایت نہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیاسی گدھ بن کر لاشوں پر سیاست کرنے والوں کی روش قابل افسوس ہے، سوات کے سانحے پر ہمارے کچھ سوالات ضرور ہیں، جن کا جواب خیبر پختونخوا حکومت کو دینا ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے گا۔ بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم انسانیت کے خلاف بغاوت ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچے ان کی ریڈ لائن ہیں اور ان کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر سماج کے ناسور ہیں جنہیں پنجاب سے جڑ سے ختم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مضبوط گورننس کے ذریعے بچوں اور شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنا رہا ہے۔ اس سینٹر کے ذریعے ہزاروں لاپتہ بچوں اور بزرگوں کو ان کے اہلِ خانہ سے ملا یا جا چکا ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ کسی بھی بچے کے لاپتہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی سے رابطہ کیا جائے۔