بلوچستان : آئی ای ڈی دھماکے میں 4 سکیورٹی اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع ژوب میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
ژوب کے علاقے مرغا کبزئی میں ایک آئی ای ڈی دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
دھماکا ریموٹ کنٹرولڈ ایکسپلوسو ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے ذریعے کیا گیا جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جاسکے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئی ای ڈی
پڑھیں:
حیدرآباد: آتشبازی دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 10 ہوگئی
حیدرآباد:(نیوزڈیسک)لطیف آباد میں آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے کا ایک اور زخمی نوجوان جان کی بازی ہار گیا، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔
سول اسپتال کے انچارج برنس وارڈ ڈاکٹر روشن چانڈیو کے مطابق 30 سالہ وقاص ولد ارشد سول اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھا آج وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ڈاکٹر روشن چانڈیو کے مطابق برنس وارڈ میں زیر علاج ایک زخمی انس کو اس کے اہل خانہ کراچی لے جارہے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے وقاص کے بھائی کاشف کی حالت میں کچھ بہتری آرہی ہے۔
واضح رہے کہ آج زخمی وقاص کے جاں بحق ہونے کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔