سبیل امام حسینؑ کی بےحرمتی کرنے والے ایس ایچ او کو فوری معطل کیا جائے، علامہ ناظر عباس تقوی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اپنے بیان میں معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ اردو یونیورسٹی میں جو واقعہ ہوا وہ قابل قبول نہیں ہے، سبیل امام حسینؑ کی بے حرمتی کرنے والے ایس ایچ او کو فوری معطل نہ کیا گیا تو انتظامیہ ہم سے شکایت نہ کرے، ہم عزاداری برپا کرنا چاہتے ہیں، کس نے پولیس کو یہ حق دیا کہ وہ امام حسینؑ کے پرچم کو گرائے اور اسے پیروں تلے روندے، آخر ریاست کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی نے سندھ پولیس کی جانب سے رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصاویر، امام حسینؑ کے نام اور اقوال پر مشتمل بینرز اور اردو یونیورسٹی میں سبیل امام حسینؑ پر پولیس اہلکاروں کے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اردو یونیورسٹی میں جو واقعہ ہوا وہ قابل قبول نہیں ہے، سبیل امام حسینؑ کی بے حرمتی کرنے والے ایس ایچ او کو فوری معطل کیا جائے، اگر معطل نہ کیا گیا تو انتظامیہ ہم سے شکایت نہ کرے، ہم عزاداری برپا کرنا چاہتے ہیں، ہم تعاون کے بدلے میں تعاون چاہتے ہیں، کس نے پولیس کو یہ حق دیا کہ وہ امام حسینؑ کے پرچم کو گرائے اور اسے پیروں تلے روندے، آخر ریاست کیا پیغام دینا چاہتی ہے، کس کے کہنے پر یہ سبیلیں گرانے کا کام ہورہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سبیل امام حسین
پڑھیں:
۔وفاقی وزیرداخلہ اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک کا لاہور ائرپورٹ کا اچانک دورہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے لاہور ائرپورٹ کا اچانک دورہ کیا اور وزراء 2 گھنٹے تک ائرپورٹ پر موجود رہے، امیگریشن پراسیس کا مشاہدہ کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کاونٹرز پر رش دیکھ کر ناراضگی کا اظہارکیا اور پراسیس جلد نمٹانے کے احکامات دیئے۔
دونوں وزراء نے بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی اور امیگریشن پراسیس کے بارے پوچھا۔
وفاقی وزیر سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیکر اسٹیکرز چیک کئے، پروٹیکر کے تحت ڈرائیور کی ملازمت کیلئے بیرون ملک جانے والے نوجوان کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر سفر سے روک دیا گیا۔
وفاقی وزیر سالک حسین نے اظہار برہمی کیا اور انکوائری کا حکم دیا۔
ایف آئی اے اہلکار کی مبینہ ملی بھگت سے بیرون ملک جانے والے مسافر کو امیگریشن عملےنے کاونٹر پر روک لیا، آف لوڈ مسافر کو نجی کمپنی کو ادا رقم واپس دلانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے دونوں نوجوانوں کو روکنے والے امیگریشن اہلکاروں کو بلا کر شاباش دی اور اپنی جیب سے انعام دیا، تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دینے کا اعلان کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ضروری دستاویزات کے بغیر کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہ دی جائے، غیر قانونی امیگریشن قطعا برداشت نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، ایف آئی اے یا کسی بھی ادارے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
سالک حسین نے کہا کہ پروٹیکر کے تحت مسافروں کی متعلقہ ملازمت کی مستند دستاویزات کی تصدیق ہر صورت کی جائے۔