سندھ پولیس کی عزاداری امام حسینؑ کیخلاف سازش برداشت نہیں کی جائے گی، علامہ مبشر حسن
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ سندھ پولیس کی جانب سے کل رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصاویر کو پھاڑا گیا اور اس کی بےحرمتی کی گئی، امام حسینؑ کے نام اور اقوال پر مشتمل بینرز بھاڑے گئے اور آج اردو یونیورسٹی میں سبیل امام حسینؑ پر پولیس اہلکاروں نے حملہ کیا گیا اور طلباء پر تشدد کیا گیا، یہ ناقابل برداشت ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام ہماری شہ رگ حیات ہے، سندھ پولیس کی جانب سے عزاداری کے خلاف سازش برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایک بیان میں علامہ مبشر حسن نے کہا کہ سندھ پولیس کی جانب سے کل رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصاویر کو پھاڑا گیا اور اس کی بےحرمتی کی گئی، امام حسینؑ کے نام اور اقوال پر مشتمل بینرز بھاڑے گئے اور آج اردو یونیورسٹی میں سبیل امام حسینؑ پر پولیس اہلکاروں نے حملہ کیا گیا اور طلباء پر تشدد کیا گیا، یہ ناقابل برداشت ہے۔ علامہ مبشر حسن نے مزید کہا کہ سندھ حکومت فوری طور پر عزاداری امام حسین علیہ السلام کے خلاف سازش کا نوٹس لے، آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان افسران کیخلاف کاروائی کرے اور ان کو معطل کریں اور قوم کو ان یزید صفت افسران کی نشاندہی کریں جو عزاداری امام حسینؑ کے خلاف سازش کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مبشر حسن سندھ پولیس کی کیا گیا گیا اور
پڑھیں:
چہلم امام حسینؓ؛ فول پروف سکیورٹی کیلئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات
سٹی 42 : چہلم امام حسینؓ کے موقع پر ملک بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کر دیا گیا۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے احکام جاری کر دیے گئے ہیں۔ پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت کی گئی ہے۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی چہلم میں سکیورٹی ڈیوٹیز کے لیے ہوگی، فوج اورسول آرمڈ فورسز چہلم کے موقع پر صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کےساتھ سکیورٹی کےفرائض سر انجام دیں گی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کو چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں نے سیکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نےبھی چہلم کی سکیورٹی کے لیے درخواست کی تھی۔
پنجاب پولیس میں بھرتیاں, ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری