برطانیہ میں ڈی این اے ٹیکنالوجی کی مدد سے 58 سال پرانے جنسی زیادتی کے کیس کو حل کرلیا گیا۔


عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں 92 سالہ رائلینڈ ہیڈلی نامی شخص کو 1967 میں 75 سالہ خاتون لوئیسا ڈن کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مقدمے میں قصوروار قرار دے دیا گیا۔

یہ فیصلہ بریسٹل کراؤن کورٹ نے دیا، جس کے ساتھ ہی تقریباً 58 سال پرانے قتل کیس کا باب بند ہوا۔

متاثرہ خاتون لوئیسا ڈن کی لاش جون 1967 میں ان کے گھر (ایسٹن، بریسٹل) سے ملی تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ دم گھٹنا بتایا گیا تھا جب کہ ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔


اُس وقت بھی کیس کو حل کرنے کے لیے ایون اور سمرسیٹ پولیس نے 19 ہزار مردوں کے ہتھیلیوں کے نشانات لیے، 13 ہزار کے بیان قلم بند کیے اور 8 ہزار گھروں پر دستک دی۔

تاہم جنسی زیادتی اور قتل کے اس اندھے مقدمے کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا تھا۔ ملزم اور محرک کے بارے میں کوئی سراغ نہ لگایا جا سکا تھا۔

اس کیس کی 2023 میں دوبارہ چھان بین اُس وقت شروع ہوئی جب جدید ڈی این اے تکنیک کی مدد سے لوئیسا کے پہنے ہوئے اسکرٹ سے قاتل کا مکمل ڈی این اے پروفائل حاصل کیا گیا۔

اسکرٹ سے لیا گیا یہ ڈی این اے 1977 میں جنسی زیادتی کے دو دیگر مقدمات میں ملوث ملزم رائلینڈ ہیڈلی سے حاصل کردہ نمونوں سے میچ کر گیا۔ جس پر نومبر 2024 میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے ہتھیلی کا پرنٹ بھی دوبارہ جانچا گیا اور چار ماہرین نے تصدیق کی کہ وہ پرنٹ ہیڈلی کے ہاتھ سے مطابقت رکھتا ہے۔

کیس کی دوبارہ سماعت کی گئی جس میں پرانے گواہوں کے بیانات پڑھے گئے کیونکہ تقریباً تمام گواہ وفات پا چکے تھے۔

خیال رہے کہ ملزم ہیڈلی کو ماضی میں دو عمر رسیدہ خواتین کے گھروں میں گھس کر زیادتی کرنے کے الزام میں عمر قید سنائی گئی تھی تاہم پھر سزا 7 سال کر دی گئی تھی۔

 .

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جنسی زیادتی ڈی این اے

پڑھیں:

گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا