کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات مین تین افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری سیکٹر 53 ڈی میں فائرنگ سے 15 سالہ مظفر شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مظفر کو سر پر گولی لگی ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔
ڈاکس کے علاقے مچھر کالوی اسلام چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
ڈاکس پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 52 سالہ محمد حسین کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران کی گئی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا ڈیفنس فیز 6 نشاط کمرشل اسٹریٹ نمبر 17 کے قریب فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 22 سالہ فرمان کے نام سے کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فائرنگ سے
پڑھیں:
کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔