عالمی بینک نے پاکستان کے لیے نئی کنٹری ڈائریکٹر بولورما آمگابازر کا تقرر کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (اے پی پی) عالمی بینک نے بولورما آمگابازر کو پاکستان کے لیے نئی کنٹری ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔ وہ یکم جولائی 2025 سے ناجی بن حسائن کی جگہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی ۔پیر کو ورلڈ بینک کی طرف سے جاری بیان میں آمگابازر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مجھے ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان شراکت داری کا ایک طویل اور مضبوط رشتہ ہے جس سے نسل در نسل لاکھوں لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ میں وفاقی و صوبائی حکومتوں، مقامی اداروں، سول سوسائٹی، نجی شعبے، ترقیاتی شراکت داروں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کی منتظر ہوں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کنٹری ڈائریکٹر خاتمے کے بعد پی ٹی وی اصلاحاتی منصوبے کو مزید آگے بڑھائیں گے، عطا تارڑ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و نشریاست عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی وی فیس سے متعلق حالیہ فیصلے کے بعد پی ٹی وی کے ناظرین اور ملازمین کو یقین دلاتے ہیں کہ قومی نشریاتی ادارے کا عظیم ورثہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملازمین کو یقین دلاتے ہیں کہ قومی نشریاتی ادارے کا عظیم ورثہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ ہمارا مستقبل بھی تابناک ہوگا، خدا کے فضل سے ہم پی ٹی وی میں نئے معیارات قائم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اور ادارے کی بہتری کے لیے جاری اصلاحاتی منصوبے کو مزید آگے بڑھائیں گے، ناظرین اور ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔