data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے اقتصادی وزیر اکازاوا ریوسئے نے امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں عہدیداروں نے تقریباً 20 منٹ تک فون پر بات کی،جس میں امریکی محصول اقدامات کے حوالے سے ایک دوسرے کے موقف کی تصدیق کی گئی،جبکہ تجارتی توسیع، غیر محصولاتی اقدامات اور اقتصادی سلامتی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں عہدے داروںنے جمعہ کے روز واشنگٹن میں ملاقات بھی کی تھی،جس میں باہمی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیر داخلہ سے اعلیٰ سطح امریکی وفد کی ملاقات، انسداد دہشتگردی سمیت مختلف امور پر اتفاق

اسلام آباد:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشتگردی گریگوری لوگرفو  نے ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان اہم امور پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری،  قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشتگردی گریگوری لوگرفو نے پاکستان کے 78 ویں یوم  آزادی پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور پاکستانی قوم کو مبارکباد  دی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، انسداد دہشتگردی، بارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات میں امریکی وفد کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے شعبوں میں معلومات کے تبادلوں کو موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت آنے کے بعد پاک امریکا تعلقات میں غیر معمولی بہتری آئی ہے۔ امریکی  صدر کی عالمی امن کے لیے مخلصانہ کاوشیں قابل تحسین ہیں۔  پاک امریکا تعلقات میں شفافیت، باہمی اعتماد اور تعاون کا عنصر نمایاں ہے۔ یہ  بہترین موقع ہے کہ باہمی تعلقات کو ہر  شعبے میں فروغ دیا جائے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ سے  مشترکہ لائحہ عمل بنانے میں مدد ملے گی۔ امریکا کی جانب سے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت گرد تنظیمیں قرار دینا احسن اقدام ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک امریکا تعاون کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی گریگوری لوگور نے کہا کہ پاکستان جیو اسٹریٹجک اعتبار سے انتہائی اہم ملک ہے۔  انہوں نے دہشت گرد حملوں میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ تجارت بڑھانے کا خواہاں ہے: وزیراعظم
  • پاکستان اور امریکا کا تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا عزم
  • وزیر خزانہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک امریکا تجارت اور سرمایہ کاری پر گفتگو
  • وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے سفارتخانہ کی ناظم الامور کی ملاقات ،پاک-امریکہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق
  • وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے آسٹریلوی سفیر نیل ہاکنز کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو
  • چینی وزیر خارجہ وانگ کا شیڈول دورہ بھارت
  • وزیر داخلہ سے اعلیٰ سطح امریکی وفد کی ملاقات، انسداد دہشتگردی سمیت مختلف امور پر اتفاق
  • بھارت اور چین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحالی پر پیش رفت
  • صدر زرداری سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات‘ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر زور
  • بھارت کی ہٹ دھرمی پر امریکی وزیر خزانہ برہم، تجارتی مذاکرات خطرے میں پڑ گئے