بیجنگ سے مال بردار ٹرین آذربائیجان کے لیے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے دارالحکومت بیجنگ سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے مال بردار ٹرین کا آغاز کر دیا ۔ یہ اقدام نئے چین یورپ مال بردار ٹرین روٹ کا حصہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مال بردار ٹرین بیجنگ کے ضلع فانگ شان میں انٹرنیشنل لینڈ پورٹ سے روانہ ہو ئی۔ ٹرین پر موجود کنٹینرز میں رکھا گیا مال بحیرہ کیسپین کو عبور کرتے ہوئے 15 روز بعد باکو پہنچے گا۔ بحیرہ کیسپین کو عبور کرنے کے لیے کنٹینرز کو جہازوں میں رکھا جائے گا جو 2روز میں باکو پہنچ جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس روٹ کے تحت باکو کو روس کے دارلحکومت ماسکو کے ساتھ ساتھ یورپی ممالک تک رسائی حاصل ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مال بردار ٹرین
پڑھیں:
لاہور اجتماع میں شرکت کیلئے خیبر پختونخوا سے جماعت اسلامی کے قافلے روانہ
عبدالواسع نے کہا کہ مینارِ پاکستان گراؤنڈ، بادشاہی مسجد لاہور اور اس سے متصل پارکس میں 384 ایکڑ سے زائد رقبے پر اجتماعِ عام کے لئے خیمہ بستی قائم کردی گئی ہے جہاں پر ملک بھر سے آنے والے لاکھوں شرکاء کے تین روزہ قیام و طعام کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی پاکستان کے تحت 21 سے 23 نومبر تک مینارِ پاکستان لاہور میں “بدل دو نظام” کے عنوان سے ہونے والے اجتماعِ عام میں شرکت کے لئے خیبر پختونخوا وسطی سے قافلے چل پڑے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع کی ہدایت پر پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، خیبراور ضلع مہمند کےضلعی امراءنےاجتماع عام میں ماضی کے مقابلے میں ریکارڈ تعداد میں عوام کو شریک کرانے کے کئے تمام ترتیاریاں مکمل کرنے کے بعد لاہور کے لئے قافلوں کی روانگی کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔اس بار خیبر پختونخوا سے ماضی کے مقابلے میں ریکارڈ حاضری متوقع ہے، جس میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہوگی۔
اجتماع عام کی تیاریوں کے حوالے سے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے شعبہ جات کے صوبائی اور ضلعی ذمہ دارن پہلے ہی لاہور پہنچ چکے ہیں۔جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے کہا کہ مینارِ پاکستان گراؤنڈ، بادشاہی مسجد لاہور اور اس سے متصل پارکس میں 384 ایکڑ سے زائد رقبے پر اجتماعِ عام کے لئے خیمہ بستی قائم کردی گئی ہے جہاں پر ملک بھر سے آنے والے لاکھوں شرکاء کے تین روزہ قیام و طعام کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔