کسٹمز کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے اور آسان بنانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)صدر ایف پی سی سی آئی ،عاطف اکرام شیخ نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان سنگل ونڈو (PSW) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سید آفتاب حیدر نے فیڈریشن ہاؤس کا دورہ کیا ہے اور اس موقع پر انہوں نے تفصیلی بریفنگ بھی دی اور ایک مشاورتی و انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں حکومت کی جانب سے کسٹمز کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے اور آسان بنانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی؛ جو کہ ورلڈ ٹر یڈ آرگنائزیشن (WTO) کے اصولوں اور بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کے مطابق ہوں۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان کی کاروباری، صنعتی، تجارتی اور سروسز کمیونٹی میں PSW کی سہولیات، خدمات اور اب تک کی پیشرفت کے بارے میں بھرپور آگاہی پیدا کی جائے؛ تاکہ ،پری آرائیول جی ڈی کے موجودہ استعمال سے کہیں زیادہ، بہتر اور وسیع پیمانے پر PSW سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے وضاحت کی کہ PSW کا مقصد ایک ایسا واحد الیکٹرانک پلیٹ فارم قائم کرنا ہے کہ جو درآمدات، برآمدات اور ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلقہ تمام ضروریات کو مؤثر، شفاف اور بغیر کسی رکاوٹ کے پورا کر سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چیف جسٹس سے وزیر خزانہ کی ملاقات، قانون کی حکمرانی کیلئے مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے عدلیہ اور انتظامیہ کے مابین مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں چیف جسٹس نے انصاف تک رسائی میں بہتری، عدالتی نظام کی جدید کاری، ٹیکس سے متعلق مقدمات کی درجہ بندی کے بارے میں اقدامات کو اجاگر کیا۔ چیف جسٹس نے ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات کے ذریعے سروس ڈیلیوری میں بہتری کے حوالے سے سپریم کورٹ کے جاری اقدامات کو اجاگر کیا، متبادل تنازعات کے حل اے ڈی آر کے نظام کی کامیابی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا، متبادل تنازعات کے حل کا نظام ٹیکس سے متعلق تنازعات کے بروقت حل کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے اس نظام کی حقیقی کامیابی کے لیے حکومتی تعاون کی اہمیت کو ایک بار پھر دہرایا۔ چیف جسٹس نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ اس وقت جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی افسروں اور ایس ای سی پی کے ارکان کے لیے تربیتی سیشنز جاری ہیں، جلد ہی مسابقتی کمشن کے افسروں کو بھی اسی نوعیت کی تربیت دینے کا منصوبہ ہے۔ وفاقی وزیر نے عدلیہ کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہا اور عدالتی ترقیاتی منصوبوں کے لیے درکار وسائل کی بروقت فراہمی میں حکومت کے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔