پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس میں 1,911 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شاندار تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔
پی ایس ایکس کے مطابق منگل کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس میں ایک ہزار 911 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، جنگ بندی کی خبر پر 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
یہ اضافہ ایسے وقت میں دیکھنے کو ملا ہے جب 11 جون کو بجٹ کے بعد بھی اسٹاک مارکیٹ نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی تھی، اُس روز 100 انڈیکس میں 2,328 پوائنٹس یعنی 1.
مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ اضافے کی بڑی وجوہات میں حکومت کی معاشی پالیسیوں میں واضح سمت، آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات میں پیش رفت، بجٹ میں کاروبار دوست اقدامات اور کرنسی مارکیٹ میں استحکام شامل ہیں۔ ان عوامل نے سرمایہ کاروں کو متحرک کیا اور مارکیٹ میں سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج لڑکھڑا کر سنبھل گئی
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ سیاسی و اقتصادی صورتحال مستحکم رہی تو مارکیٹ مزید بلندی کی طرف گامزن رہ سکتی ہے، اور بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات بھی بڑھ سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
100 انڈیکس we news اسٹاک ایکسچینج اسٹاک مارکیٹ پاکستان کاروبارذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 100 انڈیکس اسٹاک ایکسچینج اسٹاک مارکیٹ پاکستان کاروبار پاکستان اسٹاک ایکسچینج
پڑھیں:
مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس) مقامی و عالمی منڈی میں سونےکی قیمت میں مسلسل چوتھے روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپےکی معمولی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپےپر آگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت 171 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالرکی کمی سےفی اونس سونا 3354 ڈالر پر آگیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرکینا فاسو پاکستان کیلئے افریقہ کی وسیع ترین مارکیٹ تک رسائی کا موثر ذریعہ بن سکتا ہے،عاطف اکرام شیخ برکینا فاسو پاکستان کیلئے افریقہ کی وسیع ترین مارکیٹ تک رسائی کا موثر ذریعہ بن سکتا ہے،عاطف اکرام شیخ چین کی جامع دیہی احیاء پانچ ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر نکلے، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کینیڈا سے درآمد شدہ کینولا سیڈ کی ڈمپنگ ہوئی ہے، چینی وزارت تجارت سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم