مقدسات کا احترام یقینی بنایا جائے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور( صباح نیوز) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ قیام امن کیلئے مقدسات دین کااحترام یقینی بنایا جائے، خوارج اورانتشاری عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی جائے، محرم الحرام کے لیے حکومت کے جاری ضابطہ اخلاق کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان خیالات اظہار انہوں نے تحفظ ناموس رسالت محاذ لاہور کے زیراہتمام
پریس کلب لاہور تا وزیراعلیٰ ہائوس عظیم الشان عظمت صحابہ کرام واہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ تمام مقدسات دین اورمسلمہ امہ کی مقدس شخصیات کااحترام ہرمسلمان پرلازم ہے اوریہی آئین پاکستان کابھی تقاضہ ہے۔ پیغام پاکستان کے مطابق محرم الحرام کے مہینے میںبالخصوص اورہمیشہ کے لیے بالعموم کوئی بھی شخص ان مقدس شخصیات کااہانت وتنقیص اپنی تقریر وتحریر سے نہ کرے۔صوبہ پنجاب میں متحد ہ علماء بورڈکے ضابطہ اخلاق پرسختی سے عمل کرا یا جائے۔علماء کرا م امن و امان کے قیام کے لئے ہر ممکن اپنا تعاون کرتے رہیں گے ۔ بلوچستان او رخیبر پختونخواہ میں فتنہ ہندوستان اورخوارج کی بزدلانہ دہشت گردانہ کاروائیوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وطن عزیز میں دہشت گردی اور انتشار پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیصلہ تاریخی،نفاذعدالتی تاریخ کا سنگ میل ثابت ہوگا، حسینہ واجد کو ایک ماہ کے اندر واپس لایا جائے: طلبہ تحریک پارٹی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنگلہ دیش کی نیشنل سٹیزن پارٹی نے عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو سزا پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کے اندر واپس لایا جائے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طلبہ تحریک کے نتیجہ میں اسی سال فروری میں قائم ہونے والی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی کے کنوینر ناہید اسلام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت شیخ حسینہ واجد کی سزائے موت کا خیرمقدم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جولائی انقلاب کے ہزاروں ہلاک ہونے والو اور ہزاروں زخمی جنگجوؤں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔
ناہید اسلام نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک کی عدالتی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا لیکن جس دن یہ فیصلہ نافذ ہو جائے گا، ہم مکمل طور پر تب مطمئن ہوں گے، جولائی انقلاب میں مرنے والوں کی روحوں کو سکون ملے گا، ان کے خاندانوں اور زخمی جنگجوؤں کو سکون ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شیخ حسینہ کو اگلے مہینے کے اندر بنگلہ دیش واپس لایا جائے تاکہ اس فیصلے پر عمل درآمد ہو۔