ویمن ٹی20 رینکنگ؛ بولنگ میں سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
کراچی:
آئی سی سی ویمن ٹی 20 کی عالمی رینکنگ جاری کر دی گئی، بولنگ میں پاکستان کی سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بولرز میں آسٹریلیا کی اینا بل سدر لینڈ دوسرے اور بھارت کی دپتی شرما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کی نشرہ سندھو ٹاپ 10 میں شامل ہو کر 8ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
بیٹنگ میں آسٹریلیا کی مونے پہلے اور بھارت کی سمریتی مندھانا تیسرے نمبر پر آگئیں۔ ویمن بیٹنگ کے ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
آل راونڈرز میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز پہلے اور پاکستان کی فاطمہ ثنا 13ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مچل مارش کی ناقابل شکست سنچری، آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے نیوزی لینڈ کے خلاف دھواں دار سنچری بناکر اپنی ٹیم کو سیریز میں فتح دلوا دی۔
ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر میزبان نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ ٹم سائفرٹ 48، کپتان بریسویل 26 اور جیمز نیشم 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے شان ایبٹ نے تین، جوش ہیزل ووڈ اور زیویئر بارٹلیٹ نے دو دو جبکہ ایڈم زیمپا اور مارکس اسٹوئنس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں ایک اینڈ سے آسٹریلوی ٹیم کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں تاہم کپتان مچل مارش نے ابتداء سے ہی جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔
انہوں نے 52 گیندوں پر سات چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
Mitch Marsh yesterday: "I was 1 off 5 in a nine-over game. Was about to retire myself" ????
Mitch Marsh today ???????? pic.twitter.com/Nig4AfHkjq
مچل اوون 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شان ایبٹ 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے چار، جیکب ڈفی نے دو اور بین سیئرز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
Australia take the three-match series 2-0 ???? #NZvAUS pic.twitter.com/mahBO5oSDe
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 4, 2025