پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہور ایئرپورٹ پر قائم
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر قائم کر دیا گیا۔
لاہور کے سی ٹی او ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے لاہور ایئرپورٹ پر قائم کیے گئے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک کا افتتاح کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری اب بیرون ملک روانگی سے قبل اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس چند منٹوں میں حاصل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی بدولت وہ 132 ممالک میں گاڑی چلا سکتے ہیں۔
یہ سہولت پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ پر پہلی مرتبہ فراہم کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس ایئرپورٹ پر
پڑھیں:
عدالت کو یقین دہانی کے باوجود اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر روک دیا گیا
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا جب کہ گزشتہ روز عدالت کو ان کا نام کسی بھی اسٹاپ لسٹ میں نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
پشاور ہائی کورٹ میں درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کا نام پی این آئی سی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد ایف آئی اے نے پشاور ائیر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
درخواست گزار کے وکیل کے مطابق اعظم سواتی کو عدالتی احکامات کے باوجود روکا گیا ہے، جس پر پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست آج جمع کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا تھا۔
دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ اعظم سواتی کا نام اب کسی بھی فہرست میں شامل نہیں اور انہیں سفر کی اجازت ہے۔ جس پر نمائندہ ایف آئی اے نے بھی عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ درخواست گزار اب بیرون ملک جا سکتے ہیں۔
پنجاب پولیس میں بھرتیاں, ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری
Ansa Awais Content Writer