اسلام آباد، مصنف و تجزیہ کار سردار فہیم کے قتل کا معمہ حل، دو ملزمان گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد پولیس نے دفاعی تجزیہ کار اور سرکاری تھنک ٹینک سے وابستہ سردار فہیم کے قتل کا معمہ حل کرلیا، انہیں دوران ڈکیتی قتل کیا گیا جس میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔یہ بات وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور آئی جی اسلام آباد نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے لوگوں کی جان ومال کا تحفظ ہو، سردار فہیم نامی شخص کا اندھا قتل ہوا جو کہ افسوسناک ہے، اسلام آباد پولیس نے جس فرض شناسی سے ان اندھے قاتلوں کے مجرمان کو گرفتار کیا اس پر یہ شاباش کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ سردار فہیم قتل کیس کے ملزمان گزشتہ روز گرفتار کرلیے گئے تھے، ساتھ اسلامیہ یونیورسٹی کی طالبہ کے قتل کا معاملہ بھی حل کرلیا گیا، ثنا یوسف قتل کیس کے ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا، کئی واقعات کے ملزمان کو چوبیس گھنٹوں سے بھی کم وقت میں گرفتار کیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ سردار فہیم قتل کیس ہمارے لئے ایک ٹیسٹ کیس تھا، 25جون کو سردار فہیم کی لاش ان کے گھر سے ملی اس پر تفتیش کیلئے 11ٹیمیں تشکیل دی گئیں، سی آئی اے کی بڑی سپرئیر ٹیم بھی اس کیس کی تفتیش میں شامل کی گئی اور 6 دن میں ہم نے یہ کیس حل کرلیا۔
آئی جی نے بتایاکہ 57 مشتبہ لوگوں کو ہم نے شامل تفتیش کیا، اس کیس میں اڈیالہ جیل سے ہم نے انفارمیشن لی، 271 کیمروں کو مانیٹر کیا، 9 جگہوں پر چھاپے مارے، 29 جگہوں کی جیو فینسنگ کی، 4100 کال ڈیٹیلز کو چیک کیا جس کے بعد گوجرانوالہ، سرگودھا اور چنیوٹ سے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
آئی جی نے بتایا کہ ایک ملزم پر 20 سے زائد مقدمات درج ہیں، یہ ملزم دو مرتبہ پہلے جیل جاچکا ہے، یہ دونوں ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے، سردار فہیم کی مزاحمت پر ان لوگوں نے لوہے کے راڈ سے ان پر حملہ کیا، اس کے بعد ملزمان نے مقتول کو رسیوں سے باندھ دیا اور تشدد کرتے رہے، ملزمان مقتول پر تشدد کرکے ان سے پوچھتے رہے کہ قیمتی سامان کہاں رکھا ہوا ہے بعدازاں ملزمان قتل کے بعد گھر سے قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔یاد رہے کہ مقتول سردار فہیم سرکاری تھنک ٹینک سے وابستہ تھے جو دفاعی اور قومی سلامتی کے معاملات کے لیے کام کرتا ہے، وہ کئی کتب کے مصنف بھی تھے، جب کہ ان کے والد بھی ریٹائرڈ بریگیڈئیر تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسوات، وفاقی وزیر کا ہوٹل زد میں آنے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن روک دیا گیا سوات، وفاقی وزیر کا ہوٹل زد میں آنے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن روک دیا گیا پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان نوجوانوں کے تعاون کے فروغ کے لیے تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط چھبیسویں آئینی ترمیم کا فیصلہ پہلے کیا جائے، جسٹس منصور کا جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے دوران اعتراض جنگ بندی کے بعد بڑی پیشرفت، پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے جسٹس سرفراز اور پشاور ہائیکورٹ کیلئے جسٹس عتیق کا نام منظور مستونگ: فتنہ الہندوستان کا تحصیل دفتر، بینکوں پر حملہ، لڑکا شہید، 2دہشت گرد ہلاک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام آباد سردار فہیم کے قتل کا

پڑھیں:

20 ارب روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کے دومرکزی ملزمان گرفتار

ملتان کی نجی کمپنی کی جانب سے پیسے ڈبل کرنے کے اسکینڈل میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کے دومرکزی ملزمان کو این سی سی آئی ٹیم نے گرفتار کرلیا۔این سی سی آئی کی ٹیم نے نجی کمپنی کے سی ای او اور ساتھی کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع لیہ سے ہے، دونوں ایک سال سے مفرورتھے۔جنوبی پنجاب کے شہریوں سے تقریبا 20 ارب روپے کا آن لائن مالیاتی فراڈ کیا گیا، گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے،اسلام آباد پولیس جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے، طلال چوہدری
  • اسلام آباد: مصنف و تجزیہ کار سردار فہیم کے قتل کا معمہ حل، دو ملزمان گرفتار
  • سردار فہیم قتل کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، آئی جی اسلام آباد
  • سردار فہیم قتل کیس کے ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟
  • معاشی و دفاعی تجزیہ کار فہیم سردار کی پُراسرار موت کے کیس کی تفتیش جاری
  • 20 ارب روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کے دومرکزی ملزمان گرفتار
  • پولیس کانسٹیبل کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار
  • تجزیہ کار سید کاشف علی کا حالیہ ایران اسرائیل جنگ پر خصوصی انٹرویو
  • کراچی، پولیس کانسٹیبل کے قتل کا معمہ حل، دو ملزمان گرفتار