پولیو وائرس کا ایک اور کیس شمالی وزیرستان سے رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
سٹی 42:پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا،ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوا
قومی ادارہ صحت میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسدادِ پولیو نے تصدیق کر دی نیشنل ای او سی کے مطابق ،اس سال کا 14واں پولیو کیس شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوا،پولیو سے متاثرہ 19ماہ کا بچہ یو سی میرانشاہ 3 کا رہائشی ہے۔اس سال خیبرپختونخوا سے 8، سندھ سے 4 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں، پنجاب سے 1 ، گلگت بلتستان 1 پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے،2025 میں پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی، خیبرپختونخوا سے 8، سندھ سے 4، پنجاب اور جی بی سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور
شمالی وزیرستان کی 11 یونین کونسلز میں جلد خصوصی ویکسینیشن مہم شروع ہو گی،والدین بچوں کو ہر مہم میں پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں،پولیو سمیت دیگر بیماریوں سے تحفظ کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات وقت پر مکمل کروائیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شمالی وزیرستان پولیو کیس رپورٹ ہوا میں پولیو
پڑھیں:
جاپان کا پاکستان انسداد پولیو پروگرام کیلئے 35 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
اسلام آباد(نیوزڈیسک) جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کیلئے 35 لاکھ ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان کر دیاہے ، اسلام آباد میں جاپان اور یونیسیف کے درمیان معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ، اس خطیر رقم سے اینٹی پولیو ویکسین کی 24 لاکھ سے زائد خوراکیں خریدی جائیں گی ۔
وزیراعظم کی فوکل پرسن انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے پولیوخاتمےکیلئےجاپان کےتعاون پر اظہار تشکر کیا اور کہا یہ شراکت داری مالی امداد سے بڑھ کر یکجہتی اور مشترکہ مقصد کی علامت ہے، عائشہ رضا فاروق کے مطابق ویکسین کی ہر خوراک پاکستان کو پولیو سے پاک منزل کےمزید قریب لے آتی ہے۔
تقریب کے دوران پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر نے پاکستان کی صحت عامہ کی ترجیحات کے لیے اپنے طویل المدتی عزم کا اعادہ کیا، یونیسف کے نمائندہ برائے پاکستان، پرنیلا آئیرنسائیڈ نے کہا جاپان کی شراکت ہر بچے تک ویکسین پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگی ۔ جاپان کی حکومت 1996 سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی دیرینہ شراکت دار ہے ۔ اس دوران جاپان نے ساڑھے چوبیس کروڑ ڈالر سے زائد گرانٹس اور قرضے فراہم کیے ہیں ۔