کراچی:

مشتبہ پائلٹ لائسنس اسکینڈل اور سابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے خلاف جاری انکوائری کے سلسلے میں ایف آئی اے کراچی میں زیر تفتیش مقدمات کا مکمل ریکارڈ ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کی ہدایت پر کراچی سرکل نے تمام متعلقہ ایف آئی آرز، چالان، اور عدالتی کارروائی کی تفصیلات پر مشتمل ریکارڈ اسلام آباد روانہ کیا ہے۔ یہ اقدام وفاقی کابینہ کی ہدایت پر غلام سرور خان کے خلاف انکوائری کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2020 میں غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں بیان دیا تھا کہ 150 پاکستانی پائلٹس نے اپنے لائسنس جعلی طریقے سے حاصل کیے، جس کے بعد قومی ایئر لائن پی آئی اے کو یورپی یونین، امریکہ اور برطانیہ میں اپنی پروازوں کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔ بعدازاں، مجموعی طور پر 262 پائلٹس کے لائسنس معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

اس انکشاف کے بعد نہ صرف پی آئی اے بلکہ دیگر ملکی ایئر لائنز کے پائلٹس بھی عالمی ایوی ایشن اداروں کی نظر میں آ گئے، اور غیر ملکی فضائی کمپنیوں نے پاکستانی پائلٹس کو ڈیوٹی سے روک دیا تھا۔

سابق حکومت کے احکامات پر ایف آئی اے نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کیا، جس کے نتیجے میں متعدد مقدمات درج کیے گئے اور کئی گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: غلام سرور خان ایف آئی اے

پڑھیں:

کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود، آج ہلکی بارش کا امکان

کراچی:

شہر قائد میں گزشتہ دو روز کی بارشوں کے بعد آج مطلع جزوی ابرآلود ہے جبکہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 58 ملی میٹر سے زائد بارش کا سبب بننے والا سسٹم کمزور پڑ گیا، آج شہر میں ہلکی بارش اور کل بوندا باندی کا امکان رہے گا۔

سسٹم کے اثرات کے نتیجے میں اگلے چند روز تک مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود رہ سکتا ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 65 سے 85 فیصد رہنے کا امکان، جس کے سبب درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش سُرجانی ٹاؤن میں 58.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ سعدی ٹاؤن میں 47.5، گلشنِ معمار میں 37.4، گلشنِ حدید میں 37 اور شارع فیصل پر 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

نارتھ کراچی میں 29.8، جناح ٹرمینل پر 29.2، ڈیفنس میں 25.5، کورنگی میں 25.2 اور یونیورسٹی روڈ پر24 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں گھر کے باہر کھیلتی بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • سوات میں سیاح کیسے ڈوبے؟ انکوائری کمیٹی کے سوال پر ایگزیکٹیو انجنیئر محکمہ آبپاشی کا بیان ریکارڈ
  • سب سے زیادہ ٹیکس کس شہر نے دیا؟ نیا ریکارڈ قائم
  • جیکب آباد ،سیکرٹری تعلیم کے ایجوکیشن ورکس کے ریٹائر کلرک کی تقرری کے احکامات جاری
  • کراچی سے ایک ہی دن میں 1 کھرب 84 ارب اور 70 کروڑ روپے کی ریکارڈ ٹیکس وصولی
  • کراچی میں 3 روزہ بارش کے دوران سرجانی میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی
  • کراچی میں 3 روزہ مون سون بارش کے اعداد و شمار جاری
  • کراچی میں 3 روز کے دوران کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداوشمار جاری
  • کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود، آج ہلکی بارش کا امکان