ہم تائیوان کے کسی بھی علیحدگی پسند اقدام کو کبھی برداشت نہیں کریں گے، چین کی ریاستی کونسل کا تائیوان امور کا دفتر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
ہم تائیوان کے کسی بھی علیحدگی پسند اقدام کو کبھی برداشت نہیں کریں گے، چین کی ریاستی کونسل کا تائیوان امور کا دفتر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بین حوا نے تائیوان خطے کے رہنما کی جانب سے حال ہی میں کی گئی نام نہاد “اتحاد کے نام دس تقاریر ” پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لائی چھنگ دہ کی گزشتہ روز کی تقریر نے ایک بار پھر اس کے “بیرونی قوتوں اور فوجی طاقت پر انحصار کرتے ہوئےعلیحدگی کی جستجو ” کے مذموم عزائم کو بے نقاب کیا ہے۔
اس سے ظاہر ہواہے کہ وہ سراسر ایک امن توڑنے والا جنگی جنون پھیلانے والا اور مسائل پیدا کرنے والا ہے۔بدھ کے روز ترجمان نے کہا کہ لائی چھنگ دہ کا نام نہاد “جمہوری ریاستوں کے ساتھ کھڑا ہونا” دراصل کچھ بیرونی قوتوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے بدلے “پروٹیکشن فیس” کی ادائیگی میں اضافہ ہے۔ “تائیوان کی علیحدگی” تائیوان کے لئے سب سے بڑی آفت ہے۔ جب تک”تائیوان کی علیحدگی” کو ختم نہیں کیا جائےگا
تب تک آبنائے تائیوان میں امن قائم نہیں ہوگا۔ آبنائے کے دونوں اطراف ایک چین کے حصے ہیں۔ ہم “تائیوان کی علیحدگی” کی کسی بھی کارروائی کو کبھی برداشت نہیں کریں گے، اور ہمارے پاس قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے اور تمام علیحدگی پسند کوششوں کو ناکام بنانے کا پختہ عزم اور مضبوط صلاحیت موجود ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنوجوانوں کو تاریخی مشن کو انجام دینےکاروشن باب رقم کرنا ہوگا، چینی صدر ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے قانون کی حتمی منظوری دیدی ٹرمپ کا ثالثی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، جنگ بندی میں ان کا کوئی دخل نہیں، جے شنکر صیہونی طیاروں کی جنوبی اورشمالی علاقوں پر بمباری، مزید 116 فلسطینی شہید غزہ میں جنگ بندی کی راہ ہموار، اسرائیل جنگ بندی کیلئے مان گیا،ٹرمپ کا دعویٰ نیتن یاہو 7جولائی کو ٹرمپ سے ملنے امریکا جائیں گے، غزہ جنگ بندی کے امکانات قوی چینی مندوب کا غزہ میں فوری اور دیرپا جنگ بندی پر زورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ٹرمپ کی ایلون مسک کے خلاف سخت اقدام کی تیاری، ڈی پورٹ کرنے کی افواہیں زیرگردش
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مبینہ طور پر ٹیسلا کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو ملک بدر کرنے پر غور کررہے ہیں۔
فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ٹیکس بل کی مخالفت پر ایلون مسک کو ڈیپورٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ تو انہوں نے جواب میں کہاکہ مجھے معلوم نہیں، ہم اسے دیکھیں گے۔
ٹرمپ نے مزید کہاکہ ایلون مسک اس بات پر فکرمند ہیں کہ وہ الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق حکومتی مراعات کھو چکے ہیں، اور انہوں نے خبردار کیاکہ ایلون مسک مزید بہت کچھ کھو سکتے ہیں۔ ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے اُمید ظاہر کی کہ وہ اپنے اخراجاتی بل کو کانگریس سے منظور کروانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ ایلون مسک جن کی پیدائش جنوبی افریقہ میں ہوئی نے ری پبلکن پارٹی کے مجوزہ ٹیکس بل کی شدید مخالفت کی ہے۔ اس بل کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پر صارفین کو دی جانے والی ٹیکس کریڈٹ کی سہولت ختم ہو سکتی ہے، جو کہ اس صنعت کی ترقی میں ایک کلیدی عنصر ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی مقبولیت میں اضافے کا ایک بڑا سبب یہی کنزیومر کریڈٹ ہے، جس کے خاتمے سے نہ صرف ٹیسلا بلکہ پوری ’ای وی‘ انڈسٹری متاثر ہو سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اختلافات امریکی صدر ایلون مسک ٹیسلا ڈونڈ ٹرمپ ڈی پورٹ وی نیوز