فائل فوٹو

امیر جمعیت علماء اسلام پنجاب مولانا سید محمود میاں انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ صبح 10 بجے جامعہ مدینہ جدید رائیونڈ روڈ میں ادا کی جائے گی۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے محمود میاں کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سید محمود میاں عظیم محدث اور بلند پایہ مدرس تھے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا سید محمود میاں نے زندگی بھر علوم نبویہ کی خدمت کی، ان کے خاندان اور کارکنوں سے تعزیت اور دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: محمود میاں

پڑھیں:

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا صحافی خاور حسین کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ خاور حسین کی صحافت میں خدمات قابلِ تعریف ہیں، وہ دیانت داری اور سچائی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، صحافتی برادری ایک باصلاحیت ساتھی سے محروم ہوگئی ہے اور ان کی کمی کو پورا کرنا مشکل ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ڈان نیوز کے رپورٹر خاور حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خاور حسین نہ صرف ایک پروفیشنل صحافی تھے بلکہ میرے قریبی رفقا میں سے بھی تھے، ان کا اچانک انتقال ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاور حسین کی صحافت میں خدمات قابلِ تعریف ہیں، وہ دیانت داری اور سچائی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، صحافتی برادری ایک باصلاحیت ساتھی سے محروم ہوگئی ہے اور ان کی کمی کو پورا کرنا مشکل ہوگا۔ سینئر وزیر نے خاور حسین کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل حقائق جلد از جلد سامنے لائے جا سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • مالا کنڈ: بیٹے کی فائرنگ، ضلعی امیر جے یو آئی مولانا کفایت اللہ، اہلیہ زخمی، بیٹا، 2 بیٹیاں جاں بحق
  • سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا صحافی خاور حسین کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہندو لڑکےکو کلمہ توحید پڑھا کر مسلمان کردیا
  •  ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اسلام قبول کر لیا
  • حافظ نعیم کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی سے رابطہ؛ ریسکیو اور ریلیف میں تعاون کی یقین دہانی
  • وزیراعظم شہباز شریف سے حافظ نعیم کا رابطہ،سیلابی نقصانات پر افسوس کا اظہار
  • آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان باب سمپسن 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • سیلاب متاثرین کیلئے عارضی پناہ گاہیں بنائی جائیں: فضل الرحمن
  • پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کے پی کے کے وزیر اعلیٰ کو فون ؛ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاڈ برسٹ سے اموات پراظہار افسوس