data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برمنگھم: انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنے ہم وطن سابق اسٹار اینڈریو فلنٹوف کا زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کر کے تاریخ میں اپنا نام درج کرا لیا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بین اسٹوکس نے بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کو 87 رنز پر پویلین واپس بھیج کر یہ سنگِ میل عبور کیا۔ اسٹوکس نے بہترین حکمتِ عملی کے ساتھ خطرناک نظر آنے والے بلے باز کو قابو کیا، جس کے بعد میدان میں انگلش شائقین کا جوش قابل دید تھا۔

 اینڈریو فلنٹوف نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 78 میچوں کی 135 اننگز میں 219 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ بین اسٹوکس نے 113 میچوں کی 165 اننگز میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

بین اسٹوکس اب تک اپنے کیریئر میں 9 مرتبہ اننگز میں 4 وکٹیں اور 4 مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ دوسری جانب فلنٹوف نے 10 مرتبہ 4 اور 3 مرتبہ 5 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس کا یہ کارنامہ نہ صرف ان کے آل راؤنڈ صلاحیتوں کا مظہر ہے بلکہ انگلش کرکٹ میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی بھی واضح علامت ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بین اسٹوکس نے

پڑھیں:

پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 328 رنز سے شکست دے دی

پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 328 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

بلاوائیو میں 28 جون سے شروع ہونے میچ کے چوتھے روز زمبابوے کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 208 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقا نے زمبابوے کو جیت کیلئے 537 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز 418/9 پر ڈکلیئر کی تھی جبکہ دوسری اننگز میں افریقی ٹیم 369 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، زمبابوے کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 251 اور دوسری اننگز میں 208 رنز بناسکی۔

پہلی اننگز میں 153 رنز بنانے والے جنوبی افریقا کے لوہان ڈری پریٹوریس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 6 سے 10 جولائی کے درمیان بلاوائیو میں ہی کھیلا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے وزرا،اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کو تنخواہ کے برابر چھٹی الاونس بھی دینے کا فیصلہ
  • بین اسٹوکس نے ٹیسٹ میں سابق ہم وطن کھلاڑی کا ریکارڈ برابر کر دیا
  • پانچ رنز پر 7 آؤٹ: بنگلا دیشی کھلاڑی نے سری لنکا سے شکست کی وجہ بتا دی
  • یہ سزائیں دے دیں مگر ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، یاسمین راشد
  • عوام کے گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اپنے ریکارڈ خود ہی توڑیں گے: مریم نواز شریف
  • اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے:مریم نواز
  • جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی نے بابر اعظم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا
  • پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 328 رنز سے شکست دے دی
  • بلاوائیو ٹیسٹ، جنوبی افریقا کیخلاف زمبابوے ٹیم مشکل میں گھر گئی