بین اسٹوکس نے ٹیسٹ میں سابق ہم وطن کھلاڑی کا ریکارڈ برابر کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
کراچی:
انگینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے سابق ہم وطن کھلاڑی کا زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
برمنگھم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوران بین اسٹوکس نے بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کی وکٹ لیکر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔
جیسوال اس وقت 87 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے، بین اسٹوکس نے مؤثر منصوبہ بندی کے تحت بھارتی کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
سابق انگلش فاسٹ بولر اینڈریو فلنٹوف نے 78 میچز کی 135 اننگز کے دوران 219 وکٹیں اپنے نام کی تھیں جبکہ بین اسٹوکس نے 113 میچز کی 165 اننگز کے دوران زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
بین اسٹوکس نے اب تک نو مرتبہ 4 اور چار مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے جبکہ اینڈریو فلنٹوف نے دس مرتبہ 4 اور تین مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بین اسٹوکس نے
پڑھیں:
آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے قبل ایرانی و روسی وزرائے خارجہ کی دوسری مرتبہ گفتگو
آج اپنے روسی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کیجانب سے تکنیکی صلاحیتوں اور سیاسی رویے پر عملدرآمد سمیت امریکہ اور بعض یورپی اراکین کے دباؤ و سیاسی اثر و رسوخ سے بچاؤ کی ضرورت پر زور دیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایران اور روسی فیڈریشن کے وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور سرگئی لاوروف نے گذشتہ ہفتے کے دوران دوسری بار ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق یہ ٹیلیفونک گفتگوئیں آئی اے ای اے (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر انجام پائی ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات سے متعلق تازہ ترین پیشرفت اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل جیسے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اپنے روسی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کی جانب سے تکنیکی صلاحیتوں اور سیاسی رویے پر عملدرآمد سمیت امریکہ اور بعض یورپی اراکین کے دباؤ و سیاسی اثر و رسوخ سے بچاؤ کی ضرورت پر زور دیا۔ قبل ازیں ایرانی و روسی وزرائے خارجہ نے بدھ 12 نومبر کے روز بھی ٹیلیفونک گفتگو کی تھی جس میں پاکستان و افغانستان کے درمیان کشیدگی سمیت اس ہفتے منعقدہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بھی زیر بحث آیا تھا۔