City 42:
2025-08-17@23:53:41 GMT

ٹرینوں میں نئے اے سی پلانٹس کی تنصیب شروع

اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT

 سعید احمد:ٹرینوں میں اے سی بند ہونے کی مسلسل شکایات کے بعد ریلوے حکام نے ایکشن لے لیا، بوگیوں میں نئے اے سی پلانٹس لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ذرائع  کے مطابق  73کروڑ کی لاگت سے102بوگیوں میں نئےاےسی پلانٹ لگائےجارہےہیں،21بوگیوں میں نئےاےسی پلانٹ لگانےکےبعدان کوسسٹم میں شامل کردیاگیا،8بوگیوں میں اےسی پلانٹ لگانےکاکام جاری ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری  

آئندہ چندروزمیں مزید8بوگیوں میں اےسی پلانٹ لگانےکےبعدان کوسسٹم میں شامل کیاجائیگا،پراجیکٹ 31جولائی تک مکمل کرنےکی ہدایت جاری کر دی،اےسی پلانٹ جرمن کوچوں میں لگائےجارہےہیں،وزیرریلوےحنیف عباسی پراجیکٹ کی خودنگرانی کررہےہیں۔

 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کو 15 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان

پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) کو 15 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔پی آر ایل نے پلانٹ شٹ ڈاؤن سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔خط میں کہا گیا کہ پی آر ایل کی جانب سے ریفائنری کو 17 اگست سے یکم ستمبر تک بند رکھا جائے گا، شٹ ڈاؤن پلانٹ کی دیکھ بھال اور تکنیکی بحالی کیلئے کیا جا رہا ہے، اس دوران ریفائنری کی تمام پیداوار معطل رہے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ریفائنری کی بندش سے تیل و مصنوعات کی سپلائی چین پر جزوی اثر پڑنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حنیف عباسی کا ٹرینوں کی ڈی ریلمنٹس کے واقعات پر اظہار برہمی
  • پاک فوج کا باجوڑ اور دیر کو ملانے والے پل کی بحالی کا کام تیزی سے جار
  • غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 70 فلسطینی شہید،خوراک کا بدترین بحران جاری
  • پاک فوج نے باجوڑ اور دیر میں نئے پُل کی تنصیب پرکام شروع کر دیا ، کور آف انجینئرز کے دستے دن رات کام کریں گے
  • پاک فوج نے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے انتہائی اہم پُل کی تنصیب دوبارہ شروع کردی
  • باجوڑ اور دیر کا رابطہ منقطع؛ پاک فوج نے نئے پُل کی تنصیب کیلئے کام شروع کر دیا
  • لاہور سے کراچی جانے والی 2 ٹرینوں کا شیڈول تبدیل، شاہ حسین ایکسپریس منسوخ
  • صاف پانی، واٹر فلٹریشن پلانٹ دیگر ترقیاتی امور کا جائزہ، لاہور کے بعض منصوبے مکمل نہ ہونے پر مریم نواز کا اظہار ناپسندیدگی
  • خیبر پختونخوا: بارشوں اور فلش فلڈ سے 43 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی، مکانات تباہ
  • پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کو 15 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان