ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے، حاکان فدان کے ہمراہ اعلی سطح وفد بھی ہوگا۔
حاکان فدان نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے، وزرائے خارجہ باضابطہ بات چیت اور مشاورت کریں گے۔ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران ترک وزیر خارجہ کی دیگر پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراین ڈی ایم اے کا 5تا 10جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری این ڈی ایم اے کا 5تا 10جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری شہباز شریف سے مذاکرات ہوئے تو پوچھوں گا کب اقتدار واپس کرو گے؟، محمود اچکزئی گورنر خیبرپختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں، علی امین گنڈاپور وفاقی حکومت نے 2روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے شدید مشکلات، عارضی رجسٹریشن بھی ختم چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمدو دیگر اقدامات.

.. TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حاکان فدان پاکستان کا

پڑھیں:

روزانہ 500 کیلوریز کی کمی سے ہفتے میں ایک پاؤنڈ وزن گھٹ سکتا ہے: ماہرین

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وزن کم کرنے کا عمل بظاہر سادہ لگتا ہے، کم کھائیں اور زیادہ کیلوریز جلا کر وزن کم کریں۔ لیکن اصل سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے روزانہ کتنی کیلوریز لینا مناسب ہے۔

امریکی نیشنل لائبریری آف میڈیسن کے مطابق زیادہ تر لوگوں کے لیے روزانہ تقریباً 500 کیلوریز کم کرنا ایک اچھا آغاز ہو سکتا ہے۔ اگر آپ روزانہ 500 کیلوریز کم کریں تو ایک ہفتے میں تقریباً ایک پاؤنڈ وزن کم ہو سکتا ہے۔ کیلوریز کا ایک اور آسان حساب یہ ہے کہ اپنی موجودہ باڈی ویٹ کو 15 سے ضرب دیں، یہ آپ کو بتائے گا کہ وزن برقرار رکھنے کے لیے کتنی کیلوریز درکار ہیں۔ وزن کم کرنے کے لیے صرف اس میں کمی کریں۔

تاہم صرف کیلوریز گننا کافی نہیں۔ نیو یارک سٹی کی این وائی یو لینگون ہیلتھ کی ماہر غذا سمانتھا ہیلر کا کہنا ہے کہ وزن کم ہونا راتوں رات ممکن نہیں۔ جیسے وزن جلدی نہیں بڑھتا، ویسے ہی جلدی کم بھی نہیں ہوتا۔ اصل بات یہ ہے کہ آپ کچھ بھی کھا سکتے ہیں، بشرطیکہ آپ پہلے کی نسبت کم کیلوریز لے رہے ہوں یا زیادہ کیلوریز جلا رہے ہوں۔

خوراک میں سبزیاں شامل کرنا ضروری ہے جیسے گاجر، ٹماٹر، بروکلی، پالک اور شملہ مرچ۔ پروٹین کے لیے دالیں جیسے لال اور سفید لوبیا، چنے کی دال اور مکمل اناج، براؤن رائس، گندم اور جو استعمال کریں۔ روزانہ کچھ پھل اور خشک میوہ جات بھی خوراک میں شامل کریں۔ زیادہ کیلوریز والی اشیا کی جگہ کم کیلوریز اور صحت مند متبادل استعمال کریں۔ اسنیکس کے لیے پاپ کارن، انگور، کم چکنائی والے اسٹکس، ایک چھوٹا سیب یا چند بادام لینا بہتر ہے۔

روزانہ اپنی خوراک سے کم کیلوریز والی تبدیلیاں کرنا مفید ہے، مثلاً دوپہر یا رات کے کھانے میں میٹھا کم کریں یا دوسری پلیٹ نہ لیں۔ کھانا پکاتے وقت زیادہ کیلوریز والے اجزاء کی جگہ کم کیلوری والے استعمال کریں، جیسے کریم کی بجائے سادہ دہی۔ تلی ہوئی اشیا، بشمول فرنچ فرائز، ترک کریں۔

ماہرین صحت کے مطابق وزن کم کرنے کا مطلب صرف کیلوریز کو کم کرنا نہیں بلکہ یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ آپ کیا اور کتنا کھا رہے ہیں۔ حالیہ تحقیق، جو جرنل آف اوبیسٹی اینڈ میٹابولک سنڈروم میں شائع ہوئی، میں مختلف ڈائٹ پلانز کا جائزہ لیا گیا اور اس سے یہ نتیجہ اخذ ہوا کہ کیلوریز کم کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہر شخص اپنے لیے ایک ذاتی وزن کم کرنے کا منصوبہ بنائے اور اسے طویل عرصے تک کاربند رہ کر اپنائے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری, اگلے ہفتے ڈبل ڈیکر اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ
  • کراچی میں اگلے ہفتے ڈبل ڈیکر اور نئی ای وی بسیں چلنے کو تیار
  • روزانہ 500 کیلوریز کی کمی سے ہفتے میں ایک پاؤنڈ وزن گھٹ سکتا ہے: ماہرین
  • شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ماسکو پہنچ گئے
  • اسحاق ڈار کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو روانہ
  • نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں ایس سی او سربراہانِ حکومت کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے
  • وزیراعظم آج کراچی کا دورہ کرینگے
  • وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ، 3 بنچ آئندہ ہفتے سماعت کرینگے
  • محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن اہلکاروں کو شاباش اور انعام دیے