کلفٹن میں 5 کروڑ روپے کی چوری کرنیوالی ملازمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے کلفٹن میں گھر میں 5 کروڑ روپے کی چوری کے الزام میں گرفتار گھریلو ملازمہ شہناز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
کلفٹن میں گھریلو ملازمہ کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔
پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا ملزمہ شہناز و دیگر کے خلاف پانچ کروڑ سے زائد کی چوری کا مقدمہ درج ہے، ملزمہ نے دوران تفتیش چوری کی رقم سے خریدی گئی 12 پراپرٹی، گاڑیاں اور موٹرسائیکلوں کی معلومات دی ہے۔
ملزمہ شہناز نے چوری کی رقم سے پنجاب میں بھی گھر خریدا ہے، عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی درخواست ضمانت کی چوری
پڑھیں:
ندا یاسر کے گھر غیرملکی ملازمہ کی چوری کی واردات بے نقاب کیسے ہوئی؟
معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے ان کے گھر سے چوری کرنے والی غیر ملکی ملازمہ سے متعلق دلچسپ واقعہ سُنا دیا۔
ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے کا انکشاف کیا ہے۔ ندا کے مطابق بیٹے کی پیدائش کے بعد انہوں نے ایک فلپائنی ملازمہ کو بچے کی نگہداشت کے لیے رکھا، جس پر انہوں نے مکمل بھروسہ کیا کیونکہ وہ پیشہ ورانہ لگتی تھی اور غیر ملکی شہریت رکھتی تھی۔
ندا کے مطابق ان کے گھر سے قیمتی اشیاء کے غائب ہونے کا سلسلہ شروع ہوا، مگر انہیں کبھی ملازمہ پر شک نہ ہوا۔ ایک دن خریداری کے دوران انہوں نے ملازمہ کو اپنا پرس پکڑا دیا اور بعد میں معلوم ہوا کہ اس میں موجود 300 یوروز غائب ہیں۔ اس پر انہوں نے تحقیقات کا فیصلہ کیا۔
ملازمہ نے چھٹی کی درخواست کی جو ندا نے قبول کرلی اور خود بھی اس کے ساتھ اس کے گھر گئیں، جہاں انہیں اپنے گھر کے سامان سے بھرے تین بیگ ملے، جن میں قیمتی اشیاء، برانڈڈ کپڑے، موبائل فون اور گمشدہ رقم موجود تھی۔
چونکہ ملازمہ طویل عرصے سے کام کر چکی تھی اور چوری شدہ سامان واپس مل گیا تھا، ندا نے قانونی کارروائی نہیں کی، مگر متعلقہ ایجنسی کو تفصیلی شکایت ارسال کر دی جس نے اس ملازمہ کو بھیجا تھا۔
ندا نے اس واقعے کو ناخوشگوار قرار دیتے ہوئے اس سے سیکھ کر دوسروں کو بھی ملازموں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا۔
Post Views: 2