سفاری سگنیچر، فلک ناز ٹوئن ٹاور انضار ریزیڈنسی کی تعمیر میں مجرمانہ غفلت ، محصولات کا خطیرنقصان
اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدیل قریشی اور الطاف سومروکاگروہ غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا سے گٹھ جوڑ

سندھ بلڈنگ کھوڑو سسٹم کے کماؤ افسران کرپشن کے باوجود تحقیقاتی اداروں کی پہنچ سے دور اسکیم 33 میں غیر قانونی تعمیرات میں اضافہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدیل قریشی اور الطاف سومرو ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچانے میں مگن فلک ناز ٹوئن ٹاور انضار ریزیڈنسی اور سفاری سنگنیچر جیسی کمزور عمارتیں زمین پر موجود کرپشن کا منہ بولتا ثبوت جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کی کوشش ناکام۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم کے بدعنوان افسران غیر قانونی دھندوں سے خطیر رقوم کی کرپشن کرنے کے باوجود بھی تحقیقاتی اداروں کی پہنچ سے دور ہیںڈسٹرکٹ ایسٹ اسکیم 33 میں غیر قانونی تعمیرات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدیل قریشی اور الطاف سومرو ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے خلاف ضابطہ تعمیرات کروانے میں مگن ہیں غیر قانونی دھندوں سے لین دین کے لئے کئی بلڈنگ افسران کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں جنہیں سرکاری طور پر علاقے کے کے لیے مقرر نہیں کیا گیا ہے الطاف سومرو سمیت کئی نجی افراد شامل ہیں جنکے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت فلک ناز ٹوئن ٹاور انضار ریزیڈنسی اور سفاری سنگنیچر جیسی کمزور عمارتیں زمین پر موجود ہیں جو انتظامیہ کی جانے والی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہیں گزشتہ دنوں تبادلے کے باوجود بھی موصوف کے غیر قانونی تعمیرات سے وصولیوں کے دھندے تا حال جاری ہیںجسکی تفصیلات جلد شائع کی جائیں گی جاری غیر قانونی دھندوں پر جرآت سروے ٹیم کی جانب ڈی جی اسحاق کھوڑو سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہوا۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: غیر قانونی تعمیرات قانونی تعمیرات میں

پڑھیں:

کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز، غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم

کچا ڈوب گیا ہے اور قانون شکن باہر آئے ہوں گے، ڈاکوؤں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کیے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ
کچے کے ڈاکوؤں کا ہر صورت خاتمہ یقینی بنایا جائے،سیلابی صورتحال کے بعد ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے،اجلاس سے خطاب

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کرنے اور شہر قائد میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم دیا ہے۔کچے کے علاقوں میں آپریشن اور کراچی سمیت صوبے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں انہوں نے ڈکیتوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کچا ڈوب گیا ہے اور قانون شکن باہر آئے ہوں گے۔ ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کیے جائیں۔اجلاس میں وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن نے بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2024ء سے ٹیکنالوجی کے ذریعے کچے میں آپریشن تیز کیا گیا ہے۔ کچے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 760 ٹارگٹڈ آپریشن اور 352 سرچ آپریشن کیے ہیں۔ جنوری 2024ء سے اب تک آپریشن کے ذریعے 159 ڈکیت مارے گئے ہیں، جن میں 10 سکھر، 14 گھوٹکی، 46 کشمور اور 89 شکارپور کے شامل ہیں۔ 823 ڈکیتوں کو گرفتار
کیا اور 8 اشتہاری ڈکیت مارے گئے۔ آپریشن کے دوران 962 مختلف نوعیت کے ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کا ہر صورت خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ کچے کے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا منصوبہ بنائیں اور وہاں سڑکیں، اسکول، اسپتال، ڈسپینسری اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ سیلابی صورتحال کے بعد کچے میں ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے۔ گھوٹکی-کندھ کوٹ پل کی تعمیر کے بعد پورا علاقہ کھل جائے گا۔ سندھ حکومت کی ترجیح ہے کہ امن امان ہر صورت بحال ہو۔مراد علی شاہ نے کراچی میں غیرقانونی ٹینکرز کے خاتمے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر میٔر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ 243 غیرقانونی ہائیڈرنٹس مسمار کیے گئے ہیں۔ 212 ایف آئی آر درج کر کے 103 ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس وقت 3200 کیو آر کوڈ کے ساتھ ٹینکرز رجسٹرڈ کیے ہیں۔ مختلف اقدامات سے 60 ملین روپے واٹر بورڈ کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایس بی سی اے کی ملی بھگت سے سندھی مسلم سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار
  • بدین: سیاف کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن میں کرپشن کے خلاف احتجاجی کیمپ میں شرکاء نعرے لگا رہے ہیں
  • گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ، پاکستان سمیت 16 ممالک کا اسرائیل کو سخت انتباہ
  • جموں وکشمیر دنیا کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ بن چکا ہے، الطاف وانی
  • گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ: پاکستان سمیت 16 ممالک کا اسرائیل کو سخت انتباہ
  • کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز، غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم
  • سندھ بلڈنگ، صدر ٹاؤن میں تعمیراتی مافیا سرگرم، رہائشی پلاٹوں پر قبضہ
  • مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی، غیر قانونی گرفتاریاں اور ماورائے عدالت ہلاکتیں معمول بن گئیں
  • غیر قانونی اور ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
  • سندھ امن مارچ نواب شاہ پہنچ گیا، راشد محمود سومرو کا حکومت، ڈاکوؤں اور کرپشن پر کڑی تنقید