لاہور: بغیر لائسنس شیر رکھنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
— فائل فوٹو
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شیر کو پکڑ کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے حملہ کرکے خاتون اور دو بچوں کو زخمی کردیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
گزشتہ روز جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے حملہ کر کے خاتون اور 2 بچوں کو زخمی کردیا تھا۔
اس حوالے سے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بنا لائسنس جنگلی جانور رکھنے والوں سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جوہر ٹاؤن میں
پڑھیں:
کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔