پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کوغلط مشورہ دیا گیا، رضا ربانی
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو یہ ریفرنسز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) کو بھیجنے کے لیے غلط مشورہ دیا گیا ہے، جن میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کی مذمت کی جاتی ہے۔ اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ اسمبلی میں احتجاج ایک پارلیمانی روایت ہے، اور ماضی میں کئی بار صدرِ مملکت اور وزیر خزانہ کی تقاریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے
خلل ڈالا گیا ہے۔ ان ریفرنسز میں غیر پارلیمانی رویہ، بد نظمی اورغیر مہذب برتاو¿ کی بات کی گئی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا تقریر میں خلل ڈالنا نااہلی کی درست بنیاد بن سکتا ہے؟ اسپیکر کو قواعد و ضوابط اور پارلیمانی روایات کے تحت معطلی یا دیگر تادیبی اقدامات کا اختیار ضرور حاصل ہے۔لیکن اسپیکر کا اپنے ہی ارکان کی نااہلی کی درخواست دینا ا±ن کے منصب کے شایانِ شان نہیں۔ اسی حوالے سے اسپیکر کا چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرنا بھی نامناسب عمل تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے پر ترجمان کی وضاحت
قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق—فائل فوٹواسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تنخواہ میں اضافے کے معاملے پر ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آ گئی۔
ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ اسپیکر کی تنخواہ میں اضافے کی سمری وزارتِ پارلیمانی امور تیار کرتی ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ وزیر اعظم بے شک میری تنخواہ نہ بڑھائیں، اپنی تنخواہ کا معاملہ وزیر اعظم پر چھوڑ دیا
قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق سمری کا تعلق نہ اسپیکر کے آفس سے ہے، نہ ہی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا اس معاملے میں عمل دخل ہوتا ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی تنخواہ میں اضافے کی سمری وزارتِ پارلیمانی امور نے بھجوائی تھی، جبکہ اضافے کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی۔
قومی اسمبلی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفکیشن وزارتِ پارلیمانی امور نے جاری کیا تھا۔