چین نے افریقہ کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کی حیثیت سے اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے ، وزیراعظم سینیگال WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز


بیجنگ :سینیگال کے وزیر اعظم عثمان سونکو نے موسم گرما کے ڈیووس فورم میں اپنی حالیہ شرکت کے دوران چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے چین میں قیام کے دوران چین کے شہر ہانگچو، تیانجن اور بیجنگ کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت اور سمارٹ لاجسٹکس کے شعبوں میں چین کی جدید ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کی کامیابیوں نے انہیں بہت متاثر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی حیرت انگیز ترقی کا احساس نہ صرف نسبتا کم ترقی یافتہ ممالک کو ہو گا بلکہ انہیں یقین ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں نمایاں ممالک بھی نقل و حمل، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن جیسے بہت سے شعبوں میں چین کی موجودہ کامیابیوں کی مخلصانہ تعریف کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے مسلسل 16 سالوں سے افریقہ کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کی حیثیت سے اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔ گزشتہ سال چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس میں چین نے اعلان کیا کہ وہ سینیگال سمیت 33 افریقی ممالک کو زیرو ٹیرف ٹریٹمنٹ دے گا۔ سونکو نے کہا کہ سینیگال اور چین کے درمیان تعلقات ترقی کے بہت اچھے مرحلے میں ہیں .

یہ تعلقات مشترکہ اصولوں اور اقدار پر مبنی ہیں، جو تعاون کی بنیاد ہیں جسے ہم انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ بین الاقوامی امور میں دونوں ممالک کا بہت سے اہم معاملات پر ایک جیسا موقف ہے اور فریقین نے کثیر الجہتی میکانزم میں قریبی ہم آہنگی اور تعاون کو برقرار رکھا ہے جو سینیگال اور چین نیز افریقہ اور چین کے درمیان اتحاد، باہمی اعتماد اور اتفاق رائے کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔

سینیگال کے وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ ستقبل میں ہم اس نتیجہ خیز شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ایک دور اندیش اور پرعزم انیشی ایٹو ہے جو صدر شی جن پھنگ کے تزویراتی وژن اور قیادت کی عکاسی کرتا ہے۔ سینیگال مغربی افریقی خطے کا پہلا ملک تھا جس نے اس انیشی ایٹو میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور افریقہ کے لئے صدر شی جن پھنگ کے ’’دس شراکت داری اقدامات ‘‘خوش آئند ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ترقی کے اگلے مرحلے کی تیاری کے لئے تمام شریک ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجرمنی چین تعلقات کی ترقی کی رفتار بہتر ہے، جرمن چانسلر اگلی خبرتوسیع شدہ برکس کثیرالجہتی تعاون کے لیے نئے دور کا آغاز ہے، سی جی ٹی این سروے توسیع شدہ برکس کثیرالجہتی تعاون کے لیے نئے دور کا آغاز ہے، سی جی ٹی این سروے پیرس میں چین فرانس اعلیٰ سطحی عوامی تبادلے کے میکانزم کا ساتواں اجلاس آئیسکو کا 9 اور 10 محرم الحرام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا عزم پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیڈلائن سے ایک ہفتہ قبل تجارتی معاہدے پر مفاہمت طے پاگئی صنعتی پالیسی کی سفارشات مکمل، وزیراعظم کے ویژن کے تحت عملدرآمد کا آغاز گمراہ کن تشہیر: اپیلٹ ٹربیونل کمپٹیشن کمیشن کا پریما ملک کے خلاف فیصلہ برقرار، جرمانہ میں کمی کر دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: افریقہ کے چین نے

پڑھیں:

سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد، مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے،وزیراعظم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

چترال (صباح نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملکی ترقی، عوام کی خوشحالی، دہشت گردی و بدامنی کے خاتمے کے لیے سب کو ساتھ مل کر چلنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے پاکستان کے لیے جو قربانیاں دیں وہ فراموش نہیں کی جا سکتیں‘ نوجوانوں کو علم و ہنر سے آراستہ کرکے ملکی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں گے، چترال میں دانش اسکول وفاقی حکومت کا تحفہ ہے، گیس پلانٹ فی الفور نصب کیا جائے گا‘ اپر چترال میں اسپتال قائم اور بجلی کے ٹیرف کا معاملہ حل کیا جائے گا۔ وہ جمعے کو دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہونے پر فون کرکے مبارکباد دی، انہیں پیشکش کی کہ مل کر ترقی ، خوشحالی ، بدامنی و دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کام کریں، وفاق ان سے مکمل تعاون کرے گا۔ وزیر اعظم نے اس توقع کا اظہار کیا کہ وزیر اعلیٰ ان کی پیشکش قبول کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور نوجوان افرادی قوت کی صورت میں قیمتی سرمائے سے مالامال ہے انہیں تعلیم و ہنر فراہم کرکے ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے بروئے کار لائیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مئی میں4 روز کی جنگ میں پاکستان نے بھارت کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ انہوں نے افواج پاکستان کی بہادری اور مہارت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے اپنی صلاحیتوں کا ایسا لوہا منوایا کہ آج دنیا اس کی معترف ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا، امن کے لیے ان کا کردار تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ، جنگ بندی نہ ہوتی تو بہت جانی نقصان ہوتا۔ وزیراعظم نے اپر چترال کیلئے وفاق کی طرف سے یونیورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ قبل ازیں وزیر اعظم نے تختی کی نقاب کشائی کرکے چترال میں دانش سکول کے قیام کا سنگ بنیاد رکھا۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی زیرصدارت لیگی وفد نے 27 ویں آئینی ترمیم کیلیے تعاون مانگا، بلاول بھٹو کا انکشاف
  • ایشوریا رائے ایسا کیا کرتی ہیں کہ 52سال کی عمر میں بھی ان کے حسن کا چرچا برقرار ہے؟
  • ترقی کی چکا چوند کے پیچھے کا منظر
  • ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات، اقتصادی و تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال
  • ایران کا پاکستان کیساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا ارادہ خطے میں بڑی تبدیلی ہے، محمد مہدی
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد، مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے،وزیراعظم
  • برطانیہ اور قطر کے درمیان نئے دفاعی معاہدے پر دستخط
  • ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی، بلاول بھٹو
  • بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو لیکر اسلامی تعاون تنظیم کے ریمارکس کو مسترد کر دیا