ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا، مون سون بارشوں کے آغاز کے بعد ملک کے تمام آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بہتر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے ڈیم تربیلا میں پانی کا ذخیرہ مکمل طور پر بھر جانے کے بعد ڈیم کے ا سپل وے کو کھول گیا گیا۔ واپڈا کے ترجمان نے ملک کے اہم دریاؤں میں پانی کی
آمد و اخراج اور آبی ذخائر کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران پانی کے بہاؤ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ترجمان کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 64 ہزار 100 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 39 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم کی آمد 24 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 14 ہزار 200 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 35 ہزار 300 کیوسک ہے۔ترجمان کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 75 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 49 ہزار کیوسک رپورٹ کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں پانی کی ا مد
پڑھیں:
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی غالب، انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا
کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل دوسرے دن زبردست تیزی کا رجحان غالب ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار پوائنٹس سے بلندی کی شرح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں 253 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار 940 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
بعد ازاں دِن کے اوقات میں پہلے سیشن کے اختتام تک 484 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 171 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جو بعد میں مزید تیزی کے سبب 1028پوائنٹس بڑھنے کے ساتھ ایک لاکھ 31 ہزار 715پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں شاندار تیزی دیکھی گئی تھی اور 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک لاکھ 31 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرلی تھی۔