اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یوم عاشور ہمیں قربانی، حق گوئی اور عزمِ صمیم کا پیغام دیتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ دن نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور اُن کے جانثار رفقاء کی عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ واقعہ کربلا باطل کے خلاف ایک ابدی جدوجہد کی علامت ہے، امامِ عالی مقام کی شہادت ایک الٰہی مشن تھا جس کی بنیاد صداقت، عدل اور خدا کی رضا تھی۔

ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، سخت سکیورٹی انتظامات

ان کا کہنا تھا کہ کربلا ضمیر، کردار اور دین کی اصل روح کا امتحان تھا، امام حسین ؓ کا عظیم پیغام اصولوں پر ڈٹ جانے، ظلم و جبر کے سامنے نہ جھکنے کا ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ آج ملک کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں ہمیں بطور قوم حسینی کردار کی ضرورت ہے، ہمیں آج یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو امام حسین ؓ کے پیغامِ حریت اور عدل کا مظہر بنائیں گے۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: صدر مملکت نے کہا

پڑھیں:

پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے تعلقات مشترکہ مذہب، اعتماد اور امن کی بنیاد پر استوار ہیں؛ صدرِ مملکت

سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ترکی اور آذربائیجان کی پارلیمانوں کے اسپیکرز کی ملاقات ہوئی۔ 

صدرِ مملکت نے سہ فریقی اسپیکرز کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ترکی اور آذربائیجان کے اسپیکرز کو مبارکباد دی۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے تعلقات مشترکہ مذہب، اعتماد اور امن کی بنیاد پر استوار ہیں۔

آذربائیجان کی اسپیکر صاحبہ غفاروا نے صدرِ مملکت کو آذربائیجان کی قیادت کے نیک جذبات اور نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے صدر کو آگاہ کیا کہ پہلی کانفرنس آذربائیجان، دوسری ترکی اور تیسری پاکستان میں منعقد ہوئی۔ آذربائیجان کی اسپیکر نے پاکستانی ارکانِ پارلیمان کو باکو کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ ماحولیاتی تبدیلی پر تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ 

سیمنٹ سستاہوگیا  

صدرِ مملکت نے ترکی کی جانب سے پاکستان کی اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کونسل کی رکنیت کی حمایت کو سراہا۔ آصف علی زرداری نے سہ رُخی ریلوے اور تجارتی راہداری منصوبوں کو علاقائی روابط کیلئے اہم قرار دیا۔ 

صدرِ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر زرداری سے اہم ملاقات، پاک افغان کشیدگی پر بات چیت
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے ملاقات
  • ایوانِ صدر میں اہم ملاقات: فیلڈ مارشل کی آصف زرداری کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
  • پیپلز پارٹی کے تحفظات؛ وزیراعظم کی صدر زرداری سے اہم ملاقات آج ہوگی
  • جتھوں کی بلیک میلنگ اور دباؤ اب نہیں چلے گا، وزیر مملکت داخلہ کا دوٹوک پیغام
  • صدرمملکت آصف علی زرداری کا سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار
  • بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری اولین ترجیح، صدرِ مملکت کا ‘سفید چھڑی کے عالمی دن’ کے موقع پر پیغام
  • بصارت سے محروم افراد کو فعال طور پر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے،صدرِ آصف علی زرداری کا سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
  • صدر زرداری سے آسٹریلیا کے سبکدوش ہائی کمشنرکی الوداعی ملاقات
  • پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے تعلقات مشترکہ مذہب، اعتماد اور امن کی بنیاد پر استوار ہیں؛ صدرِ مملکت