ایرانی سپریم لیڈر جنگ کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران: ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ کے بعد ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای پہلی بار عوامی سطح پر نظر آئے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں شبِ عاشور کی مجلس میں شرکت کی، جہاں ان کا استقبال عزاداروں نے پرجوش نعروں سے کیا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی حملوں اور ایران کی جوابی کارروائی کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کو حفاظتی وجوہات کی بنا پر ایک نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیرِ تجارت جام کمال کی تہران میںایران کے اول نائب صدر سے ملاقات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر تجارت جام کمال خان نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف سے ملاقات کی۔ جس میں پاک ایران معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے، برآمدات و درآمدات کے امکانات میں اضافہ، کمپلائنس، ثقافتی تبادلے اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔