شبمن گل کی چھوٹی سی غلطی نے بھارتی بورڈ کو مشکل میں ڈال دیا، 250 کروڑ نقصان کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایجبسٹن ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بھارتی کپتان شبمن گل ایک ممکنہ تنازع کا شکار ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو 250 کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
شبمن گل نے دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 430 رنز اسکور کیے، جن میں پہلی اننگز میں 269 اور دوسری میں 161 رنز شامل تھے، اور ان کی شاندار بیٹنگ بھارت کی جیت کا باعث بنی۔
تاہم، بھارت کی دوسری اننگز میں 427/6 پر اننگز ڈیکلیئر کرنے کے بعد، گل پویلین سے نائکی کی ٹائٹس پہن کر میدان میں آئے، جو کہ بی سی سی آئی اور اس کے موجودہ کٹ اسپانسر ایڈیڈاس کے درمیان معاہدے کی خلاف ورزی سمجھی جا رہی ہے۔
بی سی سی آئی اور ایڈیڈاس کے درمیان یہ معاہدہ 2023 سے مارچ 2028 تک نافذ ہے، اور اس کے تحت تمام کھلاڑیوں کے لیے صرف ایڈیڈاس کی مصنوعات استعمال کرنا لازمی ہے۔ گل کی نائکی کی مصنوعات پہننے کی یہ حرکت معاہدے کی خلاف ورزی تصور کی جا رہی ہے، جو معاہدے پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
اسلام آباد:پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔
اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔