Jasarat News:
2025-07-08@10:25:38 GMT

خیرپور،بے امنی کی لپیٹ میں ،صحافی کے گھر کاصفایا

اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT

خیرپور،بے امنی کی لپیٹ میں ،صحافی کے گھر کاصفایا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپوربے امنی کے لپیٹ میں ڈکیٹ صحافی کے گھر کا صفایا کرگئے 16 تولہ طلائی زیورات 8 لاکھ نقدی ودیگر سامان لیکر رفو چکر صحافی سراپا احتجاج ایس ایس پی خیرپور سے چوری شدہ سامان ریکوری کرنے کامطالبہ۔ اے سیکشن تھانے کی حدود گودو شاپ ہاشمی گھٹی کے نزد نامعلوم ڈکیٹ سینئر صحافی محمد اطہر صدیقی کے گھر کا تالا توڑ کر 16 تولہ طلائی زیورات 8 لاکھ نقدی ودیگر سامان لیکر رفو چکر ہوگئے ۔اس سلسلے میں صحافی محمد اطہر صدیقی نے بتایا کہ میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی گیا ہوا تھا کہ پیچھے سے اہل محلہ نے اطلاع دی اس واقعے کے خلاف پریس کلب خیرپور کے سرپرست اعلی خان محمد خان اور صدر غلام قادر سومرو ، ظہیر عباس ، ثنااللہ میمن نے سینئر صحافی محمد اطہر صدیقی کے گھر میں ہونے والی لاکھوں روپے کی چوری پر سخت تشوتش کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی خیرپور سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری شدہ سامان واپس کرایا جائے ورنہ سخت احتجاج کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے گھر

پڑھیں:

رائو محمد ظفر باصلاحیت ‘مدبراور متقی رہنما تھے‘سید صلاح الدین

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مظفر آباد (صباح نیوز) حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ رائو محمد ظفر کی تحریک آزادکشمیر سے گہری وابستگی قابل تقلید ہے ،رائو محمد ظفر ایک باصلاحیت، مدبر، اور اعلیٰ اخلاق کے حامل انتہائی متقی رہنما اور تحریک آزادی کشمیر کے سچے عاشق تھے ۔ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین سید صلاح الدین نے حزب کمانڈ کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر ، مرحوم رائو محمد ظفر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ رائو محمد ظفر ایک باصلاحیت، مدبر، اور انتہائی متقی رہنما تھے جو اللہ سے ڈرنے والے اور راتوں کے تہجد گزارتھے۔ ان کی تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ گہری وابستگی اور مجاہدین کشمیر سے والہانہ عقیدت ہر ایک کے لیے قابل تقلید ہے۔ مرحوم نے اپنی زندگی کے آخری لمحات تک تحریک آزادی کے لیے اپنا تعاون جاری رکھا اور ہمیشہ تحریک کی پیش رفت کے بارے میں فکرمند رہتے تھے۔ مرحوم کو کشمیری مسلمانوں کی فلاح اور بھارتی فوج کے مظالم کے خاتمے کی گہری فکر تھی، اور وہ ان مظالم پر ہمیشہ مضطرب رہتے تھے۔ اجلاس کے اختتام پر مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔

متعلقہ مضامین

  • رائو محمد ظفر باصلاحیت ‘مدبراور متقی رہنما تھے‘سید صلاح الدین
  • راﺅ محمد ظفر باصلاحیت ‘مدبراور متقی رہنما تھے‘سید صلاح الدین
  • ناردرن بائی پاس پرپسند کی شادی پرماموںاوربھانجا قتل
  • کراچی ایئرپورٹ سے کوئٹہ جانے والی خاتون مسافر کا سونا غائب
  • صدر کی تبدیلی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، نواز شریف کی اڈیالہ ملاقات کی خبر بے بنیاد ہے، عرفان صدیقی
  • لیاری میں تباہ عمارت سے ملحق عمارتیں گرائی جائیں گی، مکینوں کو سامان نکالنے کی ہدایت
  • صحافی اعزاز سید صدر آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر پر ڈٹ گئے
  • صدر زرداری کو عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟ محسن نقوی سے صحافی کا سوال
  • کیا صدر آصف علی زرداری کو ہٹایا جارہا ہے؟ صحافی کے سوال پر محسن نقوی کا تبصرہ