Jasarat News:
2025-07-08@10:23:49 GMT

بدین،پھلیلی کینال شگاف،کینال کاپانی ضائع ہورہا ہے

اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT

بدین،پھلیلی کینال شگاف،کینال کاپانی ضائع ہورہا ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بدین (نمائندہ جسارت) ضلع بدین کی ستر فیصد زرعی آبادی کو سیراب کرنے والی پھلیلی کینال میں حیدرآباد کے قریب بدین روڈ پر شگاف پڑنے سے پھلیلی کینال کا پانی آس پاس کے علاقوں میں بہہ رہا ہے۔ یہ واقعہ پھلیلی کینال میں زیادہ پانی چھوڑنے اور پشتون کمزور ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ اس حوالے سے کاشتکاروں کے رہنماؤں سندھ بورڈ ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری انجینئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی ،عبداللہ چانڈیو میر نور احمد تالپور نے صحافیوں کو بتایا کہ کوٹری بیراج پر وافر پانی کے باوجود ایک ماہ سے پانی کی شدید قلت ہے، جس کی وجہ سے ضلع بدین کے ساحلی علاقوں میں فصل کی کاشت نہیں ہوسکی، حیدرآباد ضلع میں دھان کی فصل کاشت ہونے والی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان نہروں کی تعمیر و مرمت کیلیے ہر سال اربوں روپے مختص کیے جاتے ہیں لیکن انکا استعمال کہاں کیا گیا اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے حکمرانوں اور وزیروں مشیروں نے کسانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ ایک طرف رکاوٹیں پڑ رہی ہیں تو دوسری طرف کسانوں کی نہروں میں پانی ڈالا جا رہا ہے۔ کسان چیخ رہے ہیں لیکن کوئی ان کی بات سننے کو تیار نہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور کمشنر حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ شگاف کو فوری طور پر بند کرکے ضلع کو پورا پانی فراہم کیا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پیرس کے دریائے سین میں 100 سال بعد نہانے کی اجازت دیدی گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیرس: پیرس کا دریائے سین 1923 کے بعد پہلی بار سوئمنگ کے لیے کھول دیا گیا، جبکہ بڑی تعداد میں شہری تیراکی کے لیے اُمڈ آئے، یہ اقدام صفائی مہم کے بعد ممکن ہوا، جو پچھلے سال پیرس اولمپکس کی میزبانی کے لیے استعمال کیے جانے کے بعد شروع کی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ شہر میں دریائے سین کے کنارے تین مقامات پر روزانہ ایک ہزار سے زائد تیراکوں کو خوش آمدید کہا جا سکے گا، یہ سہولت 31 اگست تک جاری رہے گی۔

پیرس کے شہریوں اور سیاحوں نے دریائے سین سوئمنگ کے لیے کھولے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

برازیل سے تعلق رکھنے والے پیرس کی رہائشی 24 سالہ وکٹوریا کنوپ کا کہنا تھا کہ واقعی بہت اچھا ہے، میں حیران ہوں، متاثر ہوئی ہوں، میں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ میں ایفل ٹاور کے قریب پانی میں ہوں گی۔

51 سالہ کارین نے کہا کہ پانی صاف، گرم اور شفاف ہے، بس تھوڑی سی کائی ہے، لیکن وہ تو عام بات ہے، سب یہاں آئیں، یہ زبردست ہے!

عوامی تیراکی کے لیے دریائے سین کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ حکام کی جانب سے پانی کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششوں کے بعد کیا گیا، جسے گزشتہ موسمِ گرما میں اولمپک مقابلوں کے لیے استعمال کیا گیا۔

ان کوششوں میں ہزاروں گھروں کو سیوریج نظام سے جوڑنا، پانی کی صفائی کے مراکز کو بہتر بنانا، اور شدید بارش کے دوران سیوریج کے بہاؤ سے بچاؤ کے لیے پانی کے ذخائر تعمیر کرنا شامل تھا۔

اگرچہ شدید بارشوں کے صحت پر اثرات کی وجہ سے کچھ اولمپک تربیتی سیشن اور مردوں کا ٹرائی ایتھلون ایونٹ متاثر ہوئے، لیکن آخرکار دریائے سین میں مقابلے کامیابی سے منعقد ہوئے، جس سے عوامی تیراکی کے لیے دریا کی حفاظت پر اعتماد بڑھا۔

سوئمنگ کے سیزن کے دوران پانی کے معیار کے روزانہ ٹیسٹ کیے جائیں گے، اور ساحلی علاقوں کی طرز پر سبز اور سرخ جھنڈے لگائے جائیں گے جو ظاہر کریں گے کہ کون سا علاقہ کھلا ہے اور کون سا بند۔

کینیڈا سے آنے والے 54 سالہ سیاح جان ڈرمنڈ نے بتایا کہ یہ زبردست ہے، یہ ماحول کے لیے بہترین ہے، شہر کے لیے بہترین ہے اور ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو یہاں رہتے ہیں، واقعی ایک بہت اچھا قدم ہے۔

پیرس کے اندر موجود ان تین مقامات کے علاوہ، دارالحکومت سے باہر دریائے سین اور دریائے مارن پر بھی سوئمنگ کے 14 مقامات قائم کیے جائیں گے، ان میں سے دو جون میں دریائے مارن پر پہلے ہی کھولے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قاضی احمد ،ٹک ٹاک کے جنون نے نوجوان کی جان لے لی
  • کوٹری بیروج ،پانی زیادہ چھوڑنے سے نہروں میںشگاف
  • معمولی بارش میں بھی سندھ کے دیہات اور شہر ڈو ب گئے ،عوامی تحریک
  • سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی
  • دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، اٹک میں پولیس چوکی کی دو منزلہ عمارت منہدم
  • ایٹم بم، راکٹ لانچر، ایف 16؛ پاکستان بھر سے قیمتی اور نایاب گدھے بدین میں جمع
  • پیرس کے دریائے سین میں 100 سال بعد نہانے کی اجازت دیدی گئی
  • اٹک: دریائے سندھ میں پھنسے 30 افراد کا کامیاب ریسکیو، خواتین اور بچے بھی شامل
  • اٹک: دریائے سندھ میں اچانک پانی کے بہاؤ میں اضافہ، 25 افراد اور مویشی پھنس گئے