سمرتی ایرانی کی ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں واپسی، ڈرامہ کب نشر ہو گا؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور ترین ڈرامہ سیریل ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کے مداحوں کے لیے خوشخبری آگئی ہے، ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سمرتی ایرانی کو دوبارہ تلسی کے روپ میں دیکھا جا سکے گا۔
ڈرامے کے باقاعدہ آغاز سے قبل، پروڈیوسرز نے اس کا پرومو جاری کیا، جس نے ناظرین کو ماضی کی یادوں میں جھانکنے پر مجبور کر دیا۔ تُلسی کے یادگار کردار میں سمرتی یرانی کی واپسی ایک بار پھر مداحوں کو ٹی وی اسکرین سے جوڑ دے گی۔
پرومو میں ایک خاندان کو دکھایا گیا ہے جو اس تاریخی سیریل کی مقبولیت اور اثرات کو یاد کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتا ہے۔ کچھ افراد کو سمرتی کی سیاسی مصروفیات کے باعث ان کی واپسی پر شک ہوتا ہے، جبکہ باقی پرامید ہوتے ہیں کہ وہ ضرور لوٹیں گی۔
View this post on Instagram
A post shared by StarPlus (@starplus)
پرومو کے ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا گیا کہ ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا نیا سیزن 29 جولائی سے رات 10:30 بجے اسٹار پلس پر نشر کیا جائے گا۔ اس ڈرامے سے توقع ہے کہ یہ ایک بار پھر ٹی آر ہی کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دے گا۔
یہ ڈرامہ سب سے پہلے 2000 میں نشر ہوا تھا اور کئی برسوں تک ناظرین کی پہلی پسند بنا رہا۔ اس ڈرامے نے 8 سال تک اپنی کامیاب نشریات جاری رکھی اور ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام بنا لیا۔ ڈرامے کی کہانی گجرات کے ایک بڑے اور امیر خاندان کے گرد گھومتی ہے، جہاں تُلسی ایک مثالی بہو کے کردار میں جلوہ گر ہوتی ہے۔
3 جولائی کو اس ڈرامے نے اپنے پہلے شو کے نشر ہونے کے 25 سال مکمل کیے۔ یہ ان گنت مشہور شوز میں سے ایک ہے جس نے مسلسل کئی سالوں تک ٹی وی کی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹار پلس اسمرتی ایرانی انڈین ڈرامہ تلسی کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹار پلس اسمرتی ایرانی انڈین ڈرامہ تلسی کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی