نادیہ جمیل نے ’بیوی کو شوہر کی ماں بننے سے‘ متعلق بیان پر وضاحت دے دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے حالیہ انسٹاگرام پوسٹ پر وضاحت جاری کی ہے، جس میں ان کے شوہروں کو "ماں بن کر سنبھالنے" سے متعلق بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا تھا۔
ایک وائرل ویڈیو میں نادیہ جمیل نے کہا تھا کہ "لڑکیوں کو اپنے شوہروں کی ماں نہیں بننا چاہیے اور شوہروں کو بیویوں سے ان کا خیال رکھنے کی اُمید نہیں کرنی چاہیے ان کا دل کرے گا تو وہ کریں"، جس کو کئی لوگوں نے بیوی کے شوہر کا خیال رکھنے اور دیکھ بھال کے کردار کو مسترد کرنے کے طور پر لیا۔ تاہم نادیہ نے اب اس پر وضاحت پیش کی ہے کہ ان کا مقصد ماں کے کردار کی اہمیت کو کم کرنا نہیں تھا۔
https://www.instagram.com/p/DLzwP4_oeob/
انہوں نے کہا: "ماں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، نہ ہی لینی چاہیے۔ شوہر اور بیوی کا ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا انداز مختلف ہوتا ہے۔ وہ برابر کے شریک ہوتے ہیں، لیکن ماں کی پرورش ایک الگ اور بے مثال چیز ہے۔"
https://www.instagram.com/p/DLx39dPt5Yz/انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور ان کے شوہر ایک دوسرے کی دیکھ بھال کرتے ہیں، لیکن ایک دوسرے کی ماں نہیں بنتے۔ نادیہ نے زور دیا کہ ہر رشتہ مختلف ہوتا ہے اور محبت کے اظہار کا طریقہ ہر جوڑے کا ذاتی معاملہ ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایمان مزاری کی غیر حاضری، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچستان یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کی درخواست پر سماعت کے دوران ایڈووکیٹ ایمان مزاری کورٹ روم نمبر ون میں پیش نہیں ہوئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق معاون وکیل نے شکایت کا ذکر کیا تو چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پوچھا کہ کس بنیاد پرشکایت دائر کی گئی عدالت میں کیا ہوا تھا کیس کی مرکزی وکیل کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے تھا، عدالت نے کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ماہ رنگ بلوچ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی، ایڈووکیٹ ایمان مزاری عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ایمان مزاری کے معاون وکیل نے کیس دوسری عدالت میں ٹرانسفر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ گزشتہ سماعت پر جو واقعہ پیش آیا تھا، ایمان مزاری نے شکایت دائر کر دی ہے، استدعا ہے کہ کیس کسی دوسرے بینچ کو منتقل کر دیا جائے۔(جاری ہے)
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دئیے کہ کس بنیاد پر شکایت دائر کی گئی عدالت میں کیا ہوا تھا عدالت کا سوال ہے کہ مرکزی وکیل پیش کیوں نہیں ہوئیں ۔انہوں نے کہا کہ وکیل کی غیر حاضری کا کوئی مناسب جواز پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے معاون وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔