(سندھ بلڈنگ ) کھوڑو سسٹم کے مہرے عمران تالپور، ابریز ابڑوکی پیدا گیری
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 پلاٹ نمبر M16 اورZ50 کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات شروع
انہدامی کارروائیوں سے محفو ظ رکھنے کا پیکیج بھی متعارف ، خطیر رقم اینٹھ لی گئی ، حکام کی خاموشی برقرار
کھوڑو سسٹم میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا وجود مشکوک کراچی میں ناجائز تعمیرات کا سلسلہ تھم نہ سکابلڈنگ افسران کرپشن میں آزاد اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران تالپور، بلڈنگ انسپکٹر ابریز ابڑو سسٹم کے لئے نفع بخش خطیر رقم اینٹھ لی پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 پلاٹ نمبر M16 اور Z50 رہائشی علاقے میں کمرشل تعمیرات کی چھوٹ جرآت سروے انہدام سے محفوظ رکھنے کے لئے اضافی وصولیاں۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم کی ناقص کارکردگی سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا وجود مشکوک ہوتا جارہا ہے بدعنوان افسران پر سابق ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کی خصوصی شفقت رہی ہے، جسکے باعث بلڈنگ افسران کرپشن کرنے میں آزاد ہیں یہی وجہ ہے کہ کراچی میں جاری ناجائز تعمیرات کا سلسلہ تاحال تھم نہ سکا ہے بدعنوان افسران نے خطیر رقوم بٹورنے کے بعد عدالتی احکامات کے بر خلاف ناجائز تعمیرات کی مکمل چھوٹ دے رکھی ہے کراچی کے مہنگے علاقے پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی علاقے کو تیزی سے کمرشل تعمیرات میں تبدیل کیا جا رہا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران تالپور سینیئر بلڈنگ انسپکٹر ابریز ابڑو کھوڑو سسٹم کے لئے نفع بخش ثابت ہو رہے ہیں جرآت سروے کے مطابق پی ای سی ایچ ایس کے علاقے کو انہدام سے محفوظ رکھنے کے لئے اضافی وصولیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ بلاک 2 میں پلاٹ M16 اور Z50 پر کمرشل تعمیرات کی چھوٹ خطیر رقوم بٹورنے کے بعد دے دی گئی ہے جو زمین پر کی جانے والی کرپشن کے منہ بولتے ثبوت ہیں جاری خلاف ضابطہ تعمیرات پر جرآت سروے ٹیم کی جانب سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پی ای سی ایچ ایس کمرشل تعمیرات کھوڑو سسٹم سندھ بلڈنگ کے لئے
پڑھیں:
ڈپٹی میئرکراچی سلمان مراد کے ایم سی بلڈنگ میں کونسل اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار