3 سیمنٹ ساز ادارے بھی پی آئی اے کی خریداری کی دوڑ میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے عمل میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں نجکاری کمیشن کے بورڈ نے 4 مقامی کمپنیوں کو ادارے کی خریداری کے لیے بولی میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے، جن میں سے 3 کمپنیاں سیمنٹ کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ وزیرِ اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جبکہ دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کے لیے مشترکہ سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
نجکاری کمیشن کے مطابق جن 4 فریقوں کو پی آئی اے کی خریداری کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے، ان میں لکی سیمنٹ، حب پاور ہولڈنگز، کوہاٹ سیمنٹ اور میٹرو وینچرز شامل ہیں۔
دیگر اہل قرار پانے والوں میں عارف حبیب کارپوریشن، فاطمہ فرٹیلائزر، سٹی اسکولز پرائیویٹ لمیٹڈ اور لیک سٹی ہولڈنگز شامل ہیں، فوجی فرٹیلائزر کمپنی اور ایئر بلیو کو بھی بولی کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
کمیشن کے مطابق اب یہ کمپنیاں خریداری کے حوالے سے جانچ پڑتال کے مرحلے میں داخل ہوں گی جو نجکاری کے شفاف عمل کا اہم حصہ ہے۔
حکومت 51 سے 100 فیصد شیئرز کے ساتھ پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول فروخت کرنے کی خواہش رکھتی ہے، مشیر برائے نجکاری محمد علی کے مطابق بولی کا عمل 2025 کی آخری سہ ماہی یعنی اکتوبر تا دسمبر میں متوقع ہے۔
روزویلٹ ہوٹل کا مستقبلکابینہ کمیٹی نے نجکاری کمیشن کی تجویز پر روزویلٹ ہوٹل کو مشترکہ سرمایہ کاری کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ماڈل سب سے زیادہ مالی فائدہ فراہم کرنے والا قرار دیا گیا ہے، جس کے تحت حکومت ہوٹل کی زمین بطور سرمایہ شامل کرے گی۔
روزویلٹ ہوٹل کی زمین اور 32 منزلہ عمارت کو مکمل صلاحیت کے ساتھ قیمت کا حصہ بنایا جائے گا، اور پارٹنر کمپنی ابتدائی طور پر 2 اقساط میں رقم جمع کروائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار انتظامی کنٹرول ایئر بلیو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز پی آئی اے حب پاور ہولڈنگز روزویلٹ ہوٹل سٹی اسکولز سیمنٹ عارف حبیب کارپوریشن فاطمہ فرٹیلائزر فوجی فرٹیلائزر کمپنی کابینہ کمیٹی کوہاٹ سیمنٹ لکی سیمنٹ لیک سٹی ہولڈنگز محمد علی مشترکہ سرمایہ کاری مشیر برائے نجکاری میٹرو وینچرز نائب وزیراعظم نجکاری کمیشن.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار انتظامی کنٹرول ایئر بلیو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز پی ا ئی اے روزویلٹ ہوٹل سٹی اسکولز عارف حبیب کارپوریشن فاطمہ فرٹیلائزر فوجی فرٹیلائزر کمپنی کابینہ کمیٹی کوہاٹ سیمنٹ لکی سیمنٹ محمد علی مشترکہ سرمایہ کاری مشیر برائے نجکاری میٹرو وینچرز نجکاری کمیشن نجکاری کمیشن برائے نجکاری روزویلٹ ہوٹل اہل قرار کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
لنکا پریمیئر لیگ میں کئی پاکستانی اسٹارز بھی شامل
لنکا پریمیئر لیگ ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑی توجہ کا مرکز بنے رہے او پانچ کرکٹرز کو لیگ کا باقاعدہ حصہ بنا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد نواز، محمد حارث، شاہنواز دھانی، عاکف جاوید اور محمد وسیم جونیئر کو ایل پی ایل کی مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے۔
گال گیلنٹس نے محمد نواز کو اوور سیز پلاٹینم کیٹیگری اور ابھرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر عاکف جاوید کو گولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا۔
کولمبو کیپس نے بھی دو پاکستانی کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کیا جن میں وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو کلاسک کیٹیگری جبکہ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو گولڈ کیٹیگری میں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔
دوسری جانب دمبولا سکسرز نے پاکستانی فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو گولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا۔
وہ ٹورنامنٹ میں اپنے ہم وطن صاحبزادہ فرحان کے ساتھ کھیلیں گے جنہیں فرنچائز نے ڈرافٹ سے قبل اوور سیز آئیکون پلیئر کے طور پر سائن کیا تھا۔
لنکا پریمیئر لیگ 2026 کا آغاز 17 جولائی سے ہوگا جبکہ فائنل 8 اگست کو کھیلا جائے گا۔
افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن جافنا کنگز اور گال گیلنٹس کے درمیان کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے میچز کولمبو، دمبولا اور کینڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ناک آؤٹ مرحلہ اور فائنل آر پریماداسا اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔
پاکستانی شائقین کی نظریں ایک بار پھر اپنے کھلاڑیوں پر ہوں گی جو سری لنکا کی اس بڑی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے۔