ٹرمپ انتظامیہ نے ایئرپورٹ سیکیورٹی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی چیک کے دوران مسافروں کے جوتے اتارنے کی شرط ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی وزیر برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی، کرسٹی نوئم نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اب مسافر جوتے پہنے ہوئے ہی سیکیورٹی اسکیننگ سے گزر سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی نظام میں بہتری جدید سینسرز اور اسکیننگ آلات کی بدولت ممکن ہوئی ہے، جس سے نہ صرف وقت بچے گا بلکہ مسافروں کو بھی سہولت حاصل ہوگی۔
واضح رہے کہ مسافروں کو جوتے اتارنے کی پالیسی 2001 میں اس وقت متعارف کروائی گئی تھی جب ایک نومسلم فرانسیسی شہری نے اپنے جوتوں میں بارود چھپا کر طیارہ تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ
کراچی:ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس کے دوران ایک مسافر کمیل عباس کو مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق تفصیلی جانچ کے دوران مسافر کے پاسپورٹ پر مشتبہ جعلی مہریں پائی گئیں۔ مشتبہ مہروں کی تصدیق انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (IBMS) کے ذریعے کی گئی، تاہم متعلقہ آمد و روانگی کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہ ہونے پر مہروں کے جعلی ہونے کا شبہ مزید مضبوط ہو گیا۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے بیان دیا کہ اس نے اپنا پاسپورٹ اپنے دوست نعیم کے حوالے کیا تھا، جو اس وقت ملائیشیا میں مقیم ہے اور مبینہ طور پر اسی شخص نے پاسپورٹ پر جعلی پاکستانی امیگریشن مہریں لگوائیں۔ مسافر نے مذکورہ شخص کے رابطہ نمبرز بھی فراہم کر دیے ہیں۔
مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کر کے مقدمہ مزید قانونی کارروائی، جامع تحقیقات اور جعلی امیگریشن مہروں کے استعمال میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل (AHTC) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔