چینی معیشت کوئی بھی بیرونی جھٹکا برداشت کرسکتی ہے، وزیراعظم لی چیانگ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ چینی معیشت کسی بھی بیرونی جھٹکے کو برداشت کرنے اور طویل مدتی مستحکم ترقی حاصل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ برازیل میں کام کرنے والے چینی کاروباری اداروں کے نمایندوں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ سال کے آغاز سے چینی معیشت دباؤ میں ہے ،تاہم اس کے باوجود مسلسل اور مثبت رفتار کو برقرار رکھ رہی ہے۔ چینی وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں میں میں بینک آف چائنا، گریٹ وال موٹر،اسٹیٹ گرڈ، گولڈ ونڈ سائنس اینڈ ٹیک، چین کے معروف فوڈ ٹریڈر (سی اوایف سی او)، گری الیکٹرک اپلائنسز، ڈاہوا ٹیکنالوجی اور زیڈ ٹی ٹی گروپ کی مقامی شاخوں کے سربراہان شامل تھے۔ اس موقع پر چینی وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چینی کاروباری اداروں نے عالمی سطح پر جانے کی اپنی رفتار کو تیز کیا ہے اور بین الاقوامی آپریشنز کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنایا ہے، جو ملکی معیشت کو فروغ دینے میں تیزی سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری اداروں کے لیے بہتر خدمات اور ضمانتیں فراہم کرے گی، اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لئے مختلف میکانزم اور پلیٹ فارمز کی تعمیر کو مضبوط کرے گی اور بیرون ملک جامع سروس سسٹم کو بہتر بنائے گی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ کاروباری اداروں کے لیے بہتر ماحول پیدا کرنے اور ان کی ترقی کو بہتر طریقے سے سہولت فراہم کرنے کے لیے پالیسی مشاورت، مالیات، کریڈٹ انشورنس اور سیکورٹی جیسے شعبوں میں زیادہ پالیسی سپورٹ متعارف کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی اقتصادی اور تجارتی منظر نامے میں یک طرفہ اور تحفظ پسندی کے عروج اور بڑھتی ہوئی تجارت اور سرمایہ کاری کی رکاوٹوں کے ساتھ گہری تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ اس کے ساتھ تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کا ایک نیا دور مزید آگے بڑھ رہا ہے، جو کاروباری اداروں کے لیے چیلنج اور مواقع دونوں پیش کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کاروباری اداروں کے نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد: چینی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے شہر میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی ، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریفائنڈ چینی کا ایکس مل ریٹ 169 روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 177 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2025 سے ہو گا، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، اس کے علاوہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی پر ایکٹ 1977 اور ایکٹ 1958 کے تحت سزا ملے گی، فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا۔