Express News:
2025-07-11@19:58:34 GMT

دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT

دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان شاہینز ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے  شاہینز ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا۔ پاکستان شاہینز کی ٹیم دورہ انگلینڈ میں دو تین روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔

اعلان کے مطابق ٹیسٹ بیٹر سعود شکیل دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ 18 رکنی سکواڈ میں  پچیس سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان شاہینز دورہ انگلینڈ

پڑھیں:

دورہ آئرلینڈ کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بھرپور ٹریننگ جاری

کراچی:

دورہ آئرلینڈ کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کے سلسلے میں اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ جاری ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ پر کیمپ کے چوتھے دن جمعہ کو صبح کے سیشن میں ویمن کرکٹرز نے 5 گھنٹے تک بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

کوچز نے مہارتوں میں بہتری لانے کے لیے کھلاڑیوں کو رموز سے آگاہی فراہم کی، کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کرنے والے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں فٹنس بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔

ٹرینر محمد رمضان سلاچی نے فٹنس کے بارے میں تربیت دی، جنید خان نے فاسٹ بولرز اور طاہر خان نے اسپنرز کی رہنمائی کی۔

دریں اثنا بوجوہ شام کا پریکٹس سیشن ملتوی کردیا گیا، کیمپ کے دوران 15 رکنی قومی اسکواڈ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، بعدازاں 28 جولائی سے شروع ہوکر 2 اگست تک جاری رہنے والے حتمی تربیتی کیمپ میں ویمن کرکٹرزکو جدید تقاضوں سے ہم اہنگ ٹریننگ دی جائے گی۔

شیڈول کے تحت پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ کے دورے پرروانہ ہو گی، پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے میچز کلون ٹرف میں کھیلے جائیں گے۔

کیمپ میں طلب کی جانے والی 24 ویمن کرکٹرز میں مبینہ علی، سدرا امین، صدف شمس، عالیہ ریاض، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، شوال ذوالفقار، نتالیہ پرویز، سدرہ نواز، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، فاطمہ ثنا خان، سیدہ عروب شاہ، طوبیٰ حسن، سدرہ اقبال، نشرح سندھو، ڈائنا بیگ، وحیدہ اختر، نہیا شرمین، سائرہ جبیں، ام ہانی، ہما بلال اور زیب النساء شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  •   دورہ انگلینڈ کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردگیا
  • پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ: سعود شکیل کی کپتانی میں اسکواڈ کا اعلان
  • دورہ آئرلینڈ کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بھرپور ٹریننگ جاری
  • چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی مدت ختم، 32 رکنی ایجنڈہ پر مبنی پالیسی ساز اجلاس طلب
  • دورہ بنگلادیش و ویسٹ انڈیز، پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ دوسرے دن بھی جاری
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کا دورہ
  • دورہ بنگلا دیش و ویسٹ انڈیز کیلیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا آغاز
  • قومی ٹیم کی بنگلہ دیش سیریز کی تیاری، بابر اور شاہین ٹریننگ میں شریک
  • دورہ بنگلادیش: شاہین کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر باسط علی نے سوال اٹھادیا