پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کی قیادت میں وفد نے روس سے معاہدہ کیا، ماسکو میں دونوں ملکوں کے حکام نے اسٹیل ملز بحالی کے پروٹوکول پر دستخط کردیئے۔

اعلامیے کے مطابق سیکریٹری صنعت و پیداوار اور روس کے متعلقہ افسر نے دستخط کیے، معاہدہ کے تحت پاکستان اسٹیل ملز کو جدید بنایا جائے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز بحالی میں روس کی شراکت داری سے نئی تاریخ رقم ہوگی، پاکستان اسٹیل ملز روس کے تعاون سے ہی بحال ہوگی۔

ہارون اختر نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی وزیراعظم کے وژن کی عکاسی کرتی ہے، روس کے ساتھ معاہدہ پاکستان کے صنعتی مستقبل کے لیے سنگ میل ہے، اسٹیل ملز کی بحالی سے روزگار اور صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسٹیل ملز کی بحالی روس کے

پڑھیں:

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ، 30 قیدی پاکستان منتقل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ پاکستانی سفیر احمد فاروق نے تصدیق کی ہے کہ سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجا جا رہا ہے۔

احمد فاروق نے بتایا کہ قیدیوں کے 3 گروپوں کو پاکستان منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ اپنی باقی سزا پاکستان کی جیلوں میں مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک سعودی عرب سے 30 قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں منتقل کیا جاچکا ہے جب کہ 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی جیلوں میں 70 فیصد پاکستانی منشیات کے مقدمات میں بند ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور روس کے درمیان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے پروٹوکول پر دستخط ہو گئے
  • پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے پروٹوکول پر دستخط
  • اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے پاکستان اور روس کے درمیان پروٹوکول پر دستخط
  • پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے پاکستان اور روس کے درمیان پروٹوکول پر دستخط
  • پاکستان اور روس کے درمیان شراکت داری کی نئی تاریخ رقم، اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ، 30 قیدی پاکستان منتقل
  • پاکستان اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ
  • پاکستان اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پا گیا
  • ڈی ہاڈ اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے درمیان اسٹریٹجک معاہدہ،