data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواستوں کو خارج کیا۔ درخواست گزاروں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف درج مقدمہ بے بنیاد ہے، ان کا جلاؤ گھیراؤ سے کوئی تعلق نہیں اور وہ گرفتاری کے بعد سے جیل میں ہیں، اس لیے انہیں ضمانت دی جائے۔

تاہم پراسیکیوشن نے ان کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے دوران ملزمان کا ملوث ہونا ثابت ہوا ہے، لہٰذا عدالت ان کی ضمانتیں مسترد کرے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے تینوں رہنماؤں کی ضمانت مسترد کر دی۔ ان کے خلاف مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا تھا۔

دوسری جانب، اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی و دیگر کے خلاف 9 مئی کے واقعے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کیس پر سماعت کی اور بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ اس کیس میں دیگر کئی ملزمان کو بری کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 8 مارچ 2025 کو بعض ملزمان کو اسی کیس میں بری کر دیا گیا تھا۔

وکیل کے مطابق، استغاثہ کا الزام ہے کہ شاہ محمود قریشی نے بانی پی ٹی آئی کے ویڈیو پیغام پر عمل کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کی اور توڑ پھوڑ میں ملوث ہوئے۔ ان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی کی ضمانت کے خلاف کیس میں

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا این سی سی آئی اے فیز 3 کے گریڈ 16 تا 18 کے افسران کو بڑا ریلیف
  • ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج
  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • نیب کیسز سننا ہمارا اختیار نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی